پی ٹی آئی
ریاست آندھرا پردیش میں متوقع تعمیری سر گرمیوں کے پیش نظر چیف منسٹر اے این چندرا بابو نائیدو نے سمنٹ کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پیداوار میں اضافہ کریں ۔ نائیڈو نے کہا کہ باؤزنگ پراجکٹس کے بشمول سالانہ5ہزار کلو میٹر طویل سمنٹ سڑکوں کی تعمیر، بندرگاہوں اور ایر پورٹس کے توسیعی کاموں ، ہمہ مقصدی پولا ورم آرکیشن پراجکٹ کے علاوہ ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی میں تعمیری کاموں کے لئے بڑے پیمانے پر سمنٹ کی ضرورت رہے گی ۔ وہ یہاں سمنٹ فیاکٹریوں کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ہر3ماہ میں مختلف اسکیمات کے تحت غریبوں کے لئے5.26لاکھ امکنہ کی تعمیر کے لئے35,97,869میٹرک ٹن سمنٹ کی ضرورت رہے گی۔ نائیڈو نے کہا کہ ترقی کے لئے سمنٹ صنعت انجن کے مماثل ہے ۔ ترقیاتی کاموں کو سمنٹ کے بغیر آگے نہیں بڑھایاجاسکتا ۔ انہو ں نے کمپنیوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کو واجبی دام پر سمنٹ فراہم کریں اور اوپن مارکٹ میں سمنٹ کے دام بڑھانے سے گریز کریں ۔ سمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود حکومت اس میں مداخلت کرنے کو ضروری نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، معرض التوا پر اجکٹوں کے کاموں کو ترجیحی اساس پر پورا کرنے کی خواہاں ہے اور پولاورم پراجکٹ کے تعمیری کام بہت جلد شروع ہوں گے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں