آرکیالوجیکل سروے - آگرہ میں موجود تاج محل کے آرٹ شہ پاروں کو مرتب کیا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-30

آرکیالوجیکل سروے - آگرہ میں موجود تاج محل کے آرٹ شہ پاروں کو مرتب کیا جائے گا

آگرہ
پی ٹی آئی
تاج محل سے متعلق قدیم بھورے رنگ کی شبیہات ، نارنجی رنگ کی تصاویر اور آرٹ شہ پارو کو جو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا میں آثار قدیمہ کے طور پر محفوظ ہیں ، انہیں اشاعت کے لئے مرتب کیاجارہا ہے ۔ اے ایس آئی آگرہ سرکل کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ بھوون وکرم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم تاج محل کے آرٹ کے شہ پاروں کو ترتیب دے رہے ہیں ۔ ان میں اے ایس آئی موجود بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پینٹنگس اور دوسرے بصری اشیاء شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا چوں کہ تاج محل سے عوام کو رغبت ہے اس لئے ان میں مزید شعور بیدار کرنے کے لئے بکھرے ہوئے بصری کامو ںکو یکجا کرنا اصل مقصد ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کا 1861ء میں قیام عمل میں آیا اور آگرہ سرکل( اس وقت کا شمالی سرکل)1885ء میں قائم ہوا۔ یہ اے ایس آئی کی ایک قدیم شاخ ہے ۔ تاج محل جو17ویں صدی کی یادگار ہے اور جسے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کیا تھا وہ ابھی بھی قائم ہے ۔ اس کے بارے میں نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا کہ یہ وقت کے گال پر آنسو کا ایک قطرہ ہے۔یہ ہندوستان اور اس کی سیاحتی مہم محیر العقل ہندوستان کے لئے ایک عظیم علامت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تاج محل سے متعلق اشیاء کا ہم خزانہ رکھتے ہیں ۔ یہ قدیم تصاویر سے لے کر بھورے رنگ کی شبیہات ، خوبصورت پینٹنگس اور لیتھو گرافکس کے طور پر ہیں ۔ انہیں اب تک جامع طور پر مرتب نہیں کیا گیا تھا ۔ اگرچہ کہ ہم نے ابھی کام شروع نہیں کیا ہے ونیز کام کتنے عرصہ میں مکمل ہوگا، یہ بھی نہیں جانتے ، کیوں کہ ہم کھدائی اور تحفظ کے ہمارے ابتدائی کام سے منسلک ہیں ۔ اتر پردیش ٹورازم کے اعداد و شمار کے بموجب تاج محل دیکھنے ہر سال 7تا8ملین وزیٹرس آتے ہیں۔ بیرون ممالک کے شہریوں کی تعداد 0.8ملین سے زائد ہے ۔ کئی سیاح ٹھنڈے مہینوں اکتوبر، نومبر، اور فروری میں دورہ کرتے ہیں ۔

Archaeological Survey of India Working on Compiling Visual Archives on Taj Mahal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں