دہشت گردی کے خلاف جی 20 چوٹی کانفرنس میں قرار داد کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-16

دہشت گردی کے خلاف جی 20 چوٹی کانفرنس میں قرار داد کی منظوری

اناطالیہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج امریکہ کے صدر بارک اوباما اور دوسرے عالمی قائدین کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے ہنگامی اور مشترکہ عالمی کوششوں پر زور دیا جب کہ جی20چوٹی کانفرنس میں پیرس کے بے رحمانہ حملوں، شام کی جنگ اور داعش عسکریت پسند وں کے ساتھ لڑائی نے دوسرے موضوعات کو ماند کردیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے کہا کہ وہ بہت جلد رکن ملکوں کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایک جامع مشترکہ لائحہ عمل پیش کریں گے۔ انہوں نے اس خطرہ سے نمٹنے کے لیے سرگرم کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ دنیا کے20انتہائی طاقتور ممالک کے قائدین نے پیر س حملوں میں129افراد کی ہلاکت کے پیش نظر سرحدی کنٹرول اور فضائی سلامتی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ جی20ممالک کے سربراہون کے اجلاس کے لئے تیار کردہ بیان کا مسودہ میڈیا کے سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے کیا گیا حملہ انتہائی بہیمانہ ہے اور یہ حملہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحدہ لڑائی کے لئے ہمارے عہد کی یاددلاتا ہے ۔ اس دستاویز کو جی20اجلاس کے بعد جاری کیاجائے گا ۔ ان قائدین نے ترکمی میں جاری اپنے اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پناہ گزینوں کی نقل مکانی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے مربوط طریقہ سے ہی نمٹا جاسکتا ہے ۔ قائدین نے اس بات پر بھی رضا مندی ظاہر کی کہ پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے میں تمام ممالک کو مدد فراہم کرنی چاہئے ۔ اس سال افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سے لاکھوں افراد نے یوروپی کا رخر کیا تھا ۔ اگرچہ یوروپ اور ترکی نے کئی پناہ گزینوں کو قبول کیا ہے ۔ لیکن یہ بحران اب مزید شدت اختیار کرگیا ہے ۔جی 20ممالک نے اس مسئلہ کو عالمی مسئلہ قرار دے دیا ہے اور مدد کے لئے خواہش ظاہر کی ہے ۔ جی10ممالک نے اس بات پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے جو تنظیمیں پناہ گزینوں سے نمٹ رہی ہیں اور انہیں راحت فراہم کررہی ہیں ان کی بھی مدد کی جائے گی ۔ قبل ازیں ترکی میں آمد کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے پیرس پر ہوئے حملہ کو مہذب دنیا پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اس حملہ کے ذمہ داروں کو تعاقب کرنے میں فرانس کا ساتھ دے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے گا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ جی20قائدین کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ میں یہ یقین کے ساتھ کہہ رہاہوں کہ فرانس صدر ہولاند اور فرانسیسی عوام کے ساتھ اظہار یگانگت ہی نہیں کہاجائے گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی120کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان عالمی ترقی کا ستون بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرات مندانہ اصلاحات سے ملک کو7.5فیصد شرح ترقی حاصل کرنے میں مدد ملی ہے ۔ کالے دھن کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون پر زور دیتے ہوئے مودی نے جی20ملکوں سے کہا کہ وہ بیرونی ممالک میں جمع غیر محسوب دولت منجمد کریں اور متعلقہ ملکوں کو واپس کریں ۔
وزیرا عظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی برکس ممالک کی اولین ترجیح ہوگی اور کہا کہ اس خطرہ سے نمٹنے کے لئے متحدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت آج سے پہلے کبھی محصوس نہیں کی گئی تھی ۔ پیرس حملوں کے پس منظر میں وزیر اعظم نے یہ بات کہی۔ جی20کانفرنس کے موقع پر برکس قائدین کے ایک اجلاس میں مودی نے کہا کہ ہم پیرس میں مہلک دہشت گرد کارروائی کی سختی کے ساتھ مذمت کرنے میں متحد ہیں ۔ ساری انسانیت کو دہشت گردی کے خلاف باہم کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں بھی اتحاد پیدا کیاجائے ۔ آج سے پہلے اس کی اتنی ضرورت محسوس نہیں کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ہندوستان یکم فروری2016 سے برکس کی صدر نشینی حاصل کررہا ہے اور وہ دہشت گردی سے نمٹنے کو اولین ترجیح دے گا۔مودی نے کہا کہ برکس ممالک بھی دہشت گردی سے نمٹنے کو اولین ترجیح دیں۔ برکس کے اجلاس میں مودی کے علاوہ روس کے صدر بلادیمیرپوٹین، چین کے صدر زی جن پنگ ار جنوبی افریقہ کے صدر جیکپ زوما، برازیل کی صدر ڈلماروزیف نے شرکت کی۔ مودی نے کہا کہ ہم سینائی میں روسی طیارہ کی تباہی پر روس کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انقرہ اور بیروت میں بھی دہشت گردوں کے حملے ہوئے ہیں ۔ ہم یہاں ہوئے جانی نقصانات پر بھی تعزیت کا اظہار کررہے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ ایک وقت تھ اجب برکس ممالک کی صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جاتے تھے لیکن آج برکس جی 20ممالک کو بھی ایک شکل دے سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ہمارے اقدامات سے یہ ثابت کردیا ہے کہ برکس ممالک کی کیا اہمیت ہے اور ہم کس طرح عالمی چیلنجس کا سامنا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ نیا ڈیولپمنٹ بینک کرنسی محفوظات سے متعلق معاہدے برکس کی معاشی تعاون کے لئے حکمت عملی ہیں اور یہ ہماری دو ر اندیشی کو ظاہر کرتے ہیں۔

G20 for joint steps to fight terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں