چھوٹا راجن کو بالآخر ہندوستان لایا گیا - سی بی آئی کی پوچھ تاچھ شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-07

چھوٹا راجن کو بالآخر ہندوستان لایا گیا - سی بی آئی کی پوچھ تاچھ شروع

نئی دہلی
پی ٹی آئی
27برس مفروررہنے کے بعد چھوٹا راجن کو آخر کار ہندوستان لایا گیا ۔ سی بی آئی عہدیداروں کی زیر قیادت مشترکہ ٹیم آج صبح اسے انڈونیشیا سے یہاں لے آئی تاکہ وہ دہلی اور ممبئی میں اس کے خلاف قتل ، جبری وصولی اور اسلحہ اسمگلنگ کے70سے زائد کیسس کا سامنا کرسکے ۔ ہندوستان کو انتہائی مطلوب مجرموں میں ایک55سالہ سرغنہ کو جس کا اصل نام راجندر سداشیو نکھجی ہے، پالم ٹکنیکل ایر پورٹ میں لینڈنگ کے فوری بعد سیدھے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا جہاں عہدیداروں کی ٹیم نے اس سے پوچھ تاچھ کی ۔ سی بی آئی ہیڈ کوارٹرس کے قریب رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں جہاں بڑا ڈرامائی منظر دیکھا گیا ۔ سی بی آئی نے میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی توقع کرتے ہوئے انہیں دور رکھنے ایک نقلی کار استعمال کی ۔ توقع ہے کہ راجن کو قومی دارالحکومت میں رکھا جائے گا جہاں مختلف تحقیقاتی ایجنسیاں اس سے پوچھ تاچھ کریں گی کیونکہ اس کا دعویٰ ہے کہ دوہ داؤد ابراہیم کو پکڑوانے اور پاکستان آئی ایس آئی ایس سے اس کے روابط کا مزید ثبوت فراہم کرسکتا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ راجن نے ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیوں کو داؤد ابراہیم کی نقل و حرکت کی جانکاری دی ہے ۔ اسے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرہ بالی سے ہندوستانی فضائیہ کے گلف اسٹریمIIIطیارہ میں لایا گیا ۔ فلاش لائٹ والی سرکاری کاروں کو بھاری مسلح ایسکاٹ ویانس کے ساتھ پالم ٹکنیکل ایریا سے صبح تقریبا5:30بجے نکلتے دیکھا گیا ۔ بے چینی سے منتظر کیمرہ مین اورفوٹو گرافرس نے انڈر ورلڈ سرغنہ کی ایک جھلک کے لئے ناکام کوششیں کیں جو سیاہ شیشہ والی گاڑیوں میں ایک گاڑی میں موجود تھا ۔ راجن نے بالی میں میڈیا سے کہا تھا کہ وہ ہندوستان واپس ہونا چاہے گا۔ اس نے ان اطلاعات کو خارج کردیاتھا کہ اس کی گرفتاری ایک طئے شدہ معاملت کے تحت ہوئی ہے کیونکہ اسے داؤد ابراہیم کے آدمیوں سے خطرہ ہے ۔ اس کی ہندوستان آمد سے حکومت مہاراشٹرا نے حیرت انگیز اعلان کردیا تھا ۔ کہ وہ راجن سے متعلق تمام کیسس سی بی آئی کو سونپ دے گی کیونکہ ایجنسی کو ایسے کیسس سے نمٹنے میں مہارت ہے۔ چند دن پہلے تک ریاستی چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس دعوے کررہے تھے کہ راجن کو ممبئی ہی لایا جائے گا۔ حکومت مہاراشٹرا کے اچانک یوٹرن نے ممبئی پولیس میں کئی کو ناراض کیا کیونکہ چیف منسٹر نے خود آرتھر روڈ جیل کے اندر ڈیاکیسس کی سہولت والی خصوصی کوٹھری کا حکم دیا تھا ۔ راجن کے دونوں گردے متاثر ہیں۔ اس نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ ممبئی کی کسی جیل میں اسے رکھا گیا تو داؤد اسے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب چھوٹا راجن کو جسے انڈونیشیا کی پولیس نے25اکتوبر کو گرفتار کیا تھا ، خصوصی طیارہ سے آج صبح تقریبا5:30بجے نئی دہلی لایا گیا ۔

Chhota Rajan brought back to India after 27 years, taken into CBI custody, questioning unlikely today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں