بنگلہ دیش میں فیس بک اور میسجنگ ایپس پر پابندی برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-26

بنگلہ دیش میں فیس بک اور میسجنگ ایپس پر پابندی برقرار

ڈھاکہ
یو این آئی
بنگلہ دیش حکومت نے کہا ہے کہ فیس بک اور موبائل میسجنگ ایپس پر تقریبا ایک ہفتہ سے عائد پابندی ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک لاگو رہے گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم کے مرتکب دو اپوزیشن رہنماؤں کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے پر ملک میں ممکنہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے گزشتہ چہار شنبہ کو فیس بک ، واٹس اپ ، اور وائبر سروس بلاک کردی تھی ۔ ٹیلی کام ریگولیٹرز نے کہا کہ اتوار کو دو پھانسیوں پر عمل درآمدگی کے باوجود پابندی برقرا ررہے گی ۔ بنگلہ دیش ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان ذاکر حسین نے منگل کی شام پابندی ختم ہونے کی میڈیا قیاس آرائیوں کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔ مبصڑین کے مطابق ، پابندی کا مقصد اپوزیشن پارٹیوں کو احتجاجی جلسے منعقد کرنے سے روکنا ہے ۔

Bangladesh Bans Facebook, Chat Apps for Security Reasons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں