دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی کے جامع منصوبہ کا اعلان کیاجائے گا - بان کیمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-23

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی کے جامع منصوبہ کا اعلان کیاجائے گا - بان کیمون

کوالالمپور
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے آج روس اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں تعاون کریں اور کہا کہ وہ آئندہ سال کے اوائل میں انتہا پسندی اور تشدد سے لڑنے ایک جامع منصوبہ کو متعارف کریں گے ۔ امریکی صدر بارک اوباما اور روسی وزیر اعظم دمتری میدیدوف نے علیحدہ طور پر تمام ملکوں سے متحد ہوکر داعش سے کا صفایا کرنے کی اپیل کی ہے۔ بان کیمون نے کہا کہ ایک مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لئے ایک مشترکہ مخالف دہشت گردی حکمت عملی کے لئے ارکان سے تجاویز جمع کررہا ہے ۔ انہوں نے سالانہ ایسٹ ایشیا سمٹ میں روسی وزیر اعظم دمتری میدیدوف کے ساتھ ملائشیا میں ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ ان تمام دہشت گردوں اور انتہا پسندانہ نظریہ اور کے حاملین کو انسانیت کے نام پر شکست دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا ہمیں متحد ہونے کی ضرور ت ہے ، ہمیں مسئلہ سے نمٹنے کے لئے عالمی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ داعش، دیگر انتہا پسند اور دہشت گرد گروپس ایک مشترکہ دشمن ہیں ۔ اسی سمٹ میں امریکی صدر اوباما نے کہا کہ داعش ، اچھا سوشل میڈیا رکھنے والا قاتلوں کا ایک گروپ ہے جنہیں امریکہ اور اس کے حلیف اکھاڑ پھینکیں گے ۔ اقوام متحدہ اپنے رکن ملکوں سے اس سلسلے میں تجاویز اکٹھا کررہا ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے یہ عالمی ادارہ اگلے سال کے آغاز میں ایک جامع اسکیم پیش کرے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں