پی ٹی آئی
بہار انتخابات میں بی جے پی کی کھلی شکست اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے بعد پارٹی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی نے آج کہا ہے کہ حکومت ملک میں اچھے دن لانے کے لئے صحیح سمت میں جارہی ہے ۔ یہاں خان پورایریا کے ایک پولنگ بوتھ پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میرا ایقان ہے کہ پورا نظام اپنا ایک وقت لے گا۔ چوں کہ حکومت صحیح سمت میں جاری ہے اس لئے مجھے یقین ہے کہ نتائج بھی اچھے رہین گے ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا مودی حکومت اچھے دن(2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کا مقبول نعرہ اور خاص طور پر حالیہ بڑھتی قیمتوں کی روشنی میں) کے اپنے عدہ کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ریاست میں بشمول احمد آباد چھ میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لئے آج ووٹنگ جاری رہی ۔ پارٹی کے سینئر قائد اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، شانتا کماور اور یشونت سنہا نے بہار انتخابات میں پسپائی کے بعد سخت الفاظ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے ایک سال میں پارٹی کمزور ہوگئی ہے اور مٹھی بھر افراد کے ہاتھوں میں ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ بہار انتخابات کے بعد میونسپل انتخابات حکمراں پارٹی کے لئے کیا تبدیلی لاسکتے ہیں ۔ اور اس پر ان کا رد عمل کیا ہے ، اڈوانی نے اس کے جواب میں کہا کہ بی جے پی نے بلدی انتخابات میں جیتنے کو یقینی بنانے کے لئے کافی زور لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہماری پارٹی کا شعور بہار نتائج کے بعد بڑھا ہے ۔ یہاں تمام کوششیں کی گئی ہیں۔ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے ۔ گاندھی نگر کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مجالس مقامی کے انتخابات ، اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کی طرح اہم ہیں ۔ اس مرتبہ بلدی انتخابات میں50فیصد نشستیں خاتون امید واروں کے لئے محفوظ کی گئیں، جب کہ ایک پارٹی سے فی وارڈ چار امید وار میدان میں ہیں۔ اڈوانی نے کہا مجھے خوشی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو بھی کارپوریشن کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ خواتین کے لئے پچاس فیصد نشستیں محفوظ کی گئی ہیں ۔ مجھ سے کہا گیا کہ تمام چار امید واروں ایک ہی پارٹی کے لئے میرا ووٹ ڈالنے کے بعد رجسٹربٹن( ای وی ایم مشین پر) دبانا ہوگا ، چنانچہ نئے سسٹم کے بموجب میں یہاں آیا اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی 2دسمبر کو ہوگی۔
Modi sarkar on right track to bring 'achche din': LK Advani
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں