پی ٹی آئی
چائے کی چسکیاں لینے کو اب ایک نئی سطح مل گئی ہے۔ ایک انفرادی ٹی بار کھل گیا ہے، جو لوگوں کو ان کے پسندیدہ مشروب سے لطف اندوز ہونے کا ضامن ثابت ہوگا۔ کوئی40اقسام کے مشروبات جن میں گرم اورٹھنڈے مشروبات شامل ہیں ، پیش کئے جارہے ہیں ۔ پلانٹرس ٹی بار اینڈ کیفے نام سے یہ سنٹر یہاں کے امین آباد علاقہ میں حال ہی میں کھولا گیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان نسل میں مشروبات کی مقبولیت کو ایک نئی جہت دینا ہے ، کیوں کہ نوجوانوں میں بارس اور کیفیز بہت مقبول ہیں ۔ اس کیفے کے مالک راجندر کمار گپتا نے کہا کہ میرے والد نے1956میں اس بزنس کو شروع کیا ۔ وہ ان دنوں سیکل پر چائے فروخت کیاکرتے تھے ۔ 1961ء میں ہماری کمپنی باضابطہ طور پر لکھنو میں چائے کے پہلے ریٹیلیر کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئی اور تب سے پلانٹرس ٹی خاندانی ورثہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں ہماری کئی ٹی اسٹالس ہیں جو صرف ایک دو اقسام کی چائے فروخت کرتے ہیں ۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ چائے کے شائقین کے دستیاب اقسام سے استفادہ کریں ، یہاں تک کہ عمومی سی ٹی سی چائے جو ہم ہمارے یہاں رکھتے ہیں چائے کی پتی کی تیسری یا چوتھی قسم ہے ۔ پہلی قسم کی برآمد مختلف ممالک کو ہوتی ہیں اور دوسری بڑے مقامات جیسے گجرات ، ممبئی اور کولکتہ جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اہلیان لکھنو اکسپورٹ کوالیٹی کا ذائقہ لیں جسے حال ہی میں کولکتہ سے خریدا گیا ہے ۔ براون کے بجائے وائٹ ٹی سربراہ کی جارہی ہے اور یہ کافی مہنگی ہے ۔ اتر پردیش میں شاید ہی کوئی اسے فروخت کرتا ہے ۔ ٹی بار کے ادت نارائن گپتا نے یہ بات بتائی۔ گپتا نے مزید بتایا کہ وائٹ ٹی مانع تکسید اجزاء رکھتی ہے اور دانتوں کے لئے مفید ہونے کے علاوہ امراضِ قلب ، گھٹنوں کے امراض اور کینسر کے علاج میں مددگار ہے ۔ چائے کی دیگر اقسام میں مکسڈ فروٹ ٹی شامل ہے، جس میں زائد خوشبو ڈالی گئی ہے ۔ اسے برف کے ساتھ یا گرم گرم سربراہ کیاجاسکتا ہے ۔ ہم جنوبی ہند کی چند مزید چائے کی اقسام متعارف کریں گے ۔ یہ جنوری تا مارچ کے دوران اگائی جاتی ہے ۔ ہم سری لنکا سے بھی چائے حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی منفرد خوشبو ہوتی ہے۔ کیفے نے میتھی ٹی کی تشہیر کی ہے ، جو ذیابطیس کے لئے ٹھیک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وائٹ ٹی اور اولانگ ٹی کو دارجلنگ سے اور خوشبو دار چائے کی پتی سکم اور دہلی سے منگوائی جاتی ہے ۔ یہاں چائے کی قیمت35تا65روپے فی کپ ہے۔ گپتا نے کہا کہ آئندہ دو یا تین ماہ میں ہم حضرت گنج اور گومتی نگر میں اپنی شاخ کھولیں گے ۔ ان کے کیفے میں چائے کے ساتھ ساتھ پیزا، مختلف رولس اور بیکری اشیاء بھی دستیاب ہیں ۔
Now, savour 40 varieties of tea under one roof in Lucknow. The Planters Tea Bar and Cafe set up in Aminabad area
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں