پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد ہے کہ سال2016-17ء کے دوران15فیصد ترقی کے نشانہ کو حاصل کیاجائے ۔ سکریٹریٹ میں آج چیف منسٹر نائیڈو نے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس میں سال2016-17کے دوران ریاست میں15فیصد ترقی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سکریٹریز شریک تھے ۔ سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ نائیڈو نے کہا کہ حکومت ملائشیا نے محکموں اور سکیٹرس کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کررکھی ہے ۔ انہوں نے ریسات میں بھی ملایشیا کے طرز پر محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس مد نظر مختلف سکیٹرس کو ان کی کاردگی پر سبز، زرد اور سرخ بانڈس ملیں گے ۔ ریاست کے اضلاع نیلور، چتور اور کڑپہ میں مسلسل بارش میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کارکردگی کی ستائش کی اوران پر زور دیا کہ پانی کے ذخیرہ کے لئے تالابوں کی تعداد میں اضافہ کیاجانا چاہئے ۔ نائیڈو نے مستقبل میں نظام ترسیل اور تقرررات کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ تمام محکموں کے عہدیداروں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ فلاح و بہبود اسکیما تکے لئے بھاری فنڈس مختص کئے جاتے ہیں مگر تر سیل کا نظام کمزور ہے ۔ اس نظام کو موثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نائیڈو نے جاریہ سہ ماہی کے دوران ریاست میں زراعت اور اس سے مربوط شعبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زراعت کی طرح باغبانی ، اور سمکیات کے شعبوں کو بھی مستحکم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے بہتر بتائج حاصل ہوسکے۔ انہوں نے اسکلس ڈیولپمنٹ کو بھی ضروری قرار دیا ۔ یو این آئی کے بموجب سکریٹریٹ میں تمام محکموں کے سربراہوں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر اے پی نائیدو نے کہا کہ تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے اور اپنی کارکردگی کے لحاظ سے جوابدہ بھی ہیں ۔ ہمیں سخت محنت اور تال میل کے ذریعہ ترقی کو دو ہندسی تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے مرکز کے تعاون سے ریاست میں امکنہ اسکیم کو کامیابی کے ساتھ روبہ عمل لانے پر عہدیداروں کی ستائش کی ۔ پلان نیٹ ورکنگ وقت پر عہدیداروں اور کلکٹرس کی جانب سے حوصلہ افزا جواب ملنے کے باعث ریاست کو مرکز کی جانب سے2800کروڑ روپے سبسیڈی مل پائی ہے ۔
AP CM sets tone for achieving 15% growth target
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں