پنجاب میں کسانوں کا احتجاج - سمجھوتہ ایکسپریس معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-13

پنجاب میں کسانوں کا احتجاج - سمجھوتہ ایکسپریس معطل

نئی دہلی،لاہور
یو این آئی
پنجاب کے کسانوں کی تحریک کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چلائی جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس آج واگھا سرحد عبور نہیں کرسکی۔ اس ایکسپریس ٹرین کو سرحد کے دونوں جانب سیکوریٹی وجوہات کے بنا پر چہار شنبہ تک چلائے جانے کا امکان بھی نہیں ہے ۔ ہندوستانی ریلوے کے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کو قبول کرنے سے انکار کردیا جو منصوبہ کے تحت پیر کو لاہور سے روانہ ہوئی ہے۔ پاکستانی ریلوے کے ترجمان کے بموجب ہندوستانی سیکوریٹی ایجنسیز کسانوں کے احتجاج سے پیدا ہوئی صورتحال کے پیش نظر اسے آگے بڑھانے سے قاصر ہیں کیونکہ ریل پٹریوں پر کسان دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ پاکستانی دفاتر خارجہ توقع ہے کہ لاہور میں پھنسے ہندوستانیوں کے ویزا کی مدت میں اضافہ کرے گا ۔ حکام پھنسے ہوئے افراد کو بس کے ذریعہ روانہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اسی دوران پاکستانی ہائی کمیشن برائے ہند نے پنجاب میں کسانوں کی تحریک کے سبب سمجھوتہ ایکسپریس مسدود ہونے کے پیش نظر قدیم دہلی ریلوے اسٹیشن پر35پاکستانی شہریوں کو وطن بھیجنے کے لئے متبادل بندوبست کرانے کے لئے وزارت خارجہ سے اجازت طلب کی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے میڈیا مشیر منظور علی میمن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سمجھوتہ اکسپریس کے رد ہونے کے سبب35پاکستانی شہری پرانی دہلی اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے انہیں غذا اور پانی فراہم کرایاجارہا ہے ۔ میمن نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت داخلہ سے ان پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے لئے متبادل ٹریفک بندوبست کی اجازت طلب کی ہے ۔ دریں اثناء اسی وجہ سے لاہور میں20ہندوستانی شہری بھی پھنسے ہوئے تھے۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے بھی ہندوستانی شہریوں کو کسی دیگر ذریعہ سے لاہور پہنچانے کی اجازت طلب کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں کسانوں کی تحریک کے پیش نظر ہندوستانی ریلوے نے100سے زیادہ گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی ہے جن میں سمجھوتہ ایکسپریس بھی شامل ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں