حیدرآباد کے شمال اور جنوب میں دو ذخائر آب کی تعمیر کی ضرورت ۔ وزیر اعلیٰ تلنگانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-13

حیدرآباد کے شمال اور جنوب میں دو ذخائر آب کی تعمیر کی ضرورت ۔ وزیر اعلیٰ تلنگانہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کا احساس ہے کہ تاریخی شہر حیدرآباد کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر، شہر کے قرب و جوار میں مزید 2ذخائر آب کی تعمیر بہت ضروری ہے تاکہ پینے کے پانی کے مسئلہ کی یکسوئی ہوسکے ۔ شہرکی آبادی فی الوقت70لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔ عجب نہیں کہ آئندہ ایک دہائی کے دوران شہر کی آبادی1.42کروڑ ہوجائے اس لئے پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے شہر کے اطراف مزید دو ذخائر آب تعمیر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان دو ذخائر آب کی تعمیر سے اندرون تین سال ہر گھر کو نل کنکشن کی فراہمی کے مقصد کو بھی حاصل کیاجاسکے گا ۔ سی ایم کیمپ آفس کے ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیات، محکموں کے عہدیداروں کا اجلاس کیمپ آفس طلب کیا اور ان سے نئے ذخائر آب کی تعمیر سے تعلق سے جائزہ حاصل کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ عثمان ساگر اور حمایت ساگر دو ہی ایسے ذرائع ہیں جن سے شہر کو پینے کا پ انی سربراہ کیا جارہا ہے مگر ان ذخائر آب سے عوامی مطلوبہ ضروریات کی تکمیل نہیں ہوپارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دریائے کرشنا سے بھی شہر کو پانی سربراہ کیاجارہا ہے جس کے لئے اول و دوم مرحلوں کے کام مکمل ہوچکے ہیں جب کہ سوم مرحلہ کے کام بہت جلد پائے تکمیل کو پہنچیں گے ۔ دریائے گوداری سے بھی پانی سربراہ کرنے کا کام عمل جاری ہے تاہم پانی کے ذخیرہ کے لئے وسائل نہیں ہے ۔ چیف منٹر نے عہدیدارون کو ذخائر آب کی تعمیر کے منصوبہ پر کام کرنے کی ہدایت دی اور ان عہدیداروں کو اس بات کا بھی پابند بنایا کہ وہ ریاست کے ٹاؤنس اور شہروں کے تمام گھروں کو پانی سربراہ کرنے کے منصوبہ کو قطعیت دیں۔ اس کے علاوہ انہیں ڈرین، سڑکوں کی تعمیر ، برقی کی سربراہی جیسے امور کے منصوبوں پر کام کرنا ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نظام آباد اور کریم نگر جیسے شہروں میں زیر زمین ڈرین کام شروع کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں کے لئے حکومت کے پاس مالیہ کی کمی جیسا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ حکومت ان کاموں کے لئے مالیہ مختص کرنے کے لئے تیار ہے اور وقت ضرورت رقم جاری بھی کرے گی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤنے عہدیداروں کو غیر مجاز تعمیری کاموں کے سد باب کے لئے فوری اثر کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ٹاؤنس اور شہروں میں غریبوں کے لئے دو بیڈ روم پر مشتمل فلیٹس کی تعمیر کے لئے منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔

KCR wants two new reservoirs for Hyderabad city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں