نائیجیریا میں مسجد پر حملہ - 42 افراد جان بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

نائیجیریا میں مسجد پر حملہ - 42 افراد جان بحق

ابوجا
یو این آئی
نائیجریا کے شمال مشرقی ہر میدوگوری کے قریب واقع ایک مسجد میں دو فدائی حملوں میں42افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ یہ سانحہ کل شام پیش آیا ۔ مسجد میں اس وقت لوگ نماز کے لئے جمع ہوئے تھے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق دھماکے کے بعد مسجد منہدم ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شدت پسند نے مسجد میں گھس کر مقتدیوں کے درمیان میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خبروں کے مطابق ہلاک اور زخمی افراد کی مدد کے لئے آئے لوگوں کے درمیان وہاں موجود ایک اور فدائی نے دھماکہ کردیا۔ اس حملہ میں نائیجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیاجارہا ہے جس میں پولیس نے مہلوکین کی تعداد14کے قریب بتائی ہے ۔ بوکو حرام نائیجیریا میں سرگرم شدت پسند گروپ ہے ۔ ابوبکر شیخاؤ اس تنظیم کا سرغنہ ہے ۔ اس گروپ کو دنیا کی سب سے خطرناک شدت پسند تنظیم داعش کی تائید و حمایت حاصل ہے ۔ مغربی تعلیم کو گناہ ماننے والا یہ شدت پسند گروپ شریعت قانون کے تحت اسلامی اسٹیٹ قائم کرنا جچاہتا ہے۔ بوکو حرام عیسائیوں اور سرکاری اہداف کو نشانہ بناتا ہے ۔

Dozens killed as suicide bombings hit NE Nigeria mosque

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں