آسٹریلیائی اقدار کی پاسداری نہ کرنے والے ملک چھوڑ دیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-10

آسٹریلیائی اقدار کی پاسداری نہ کرنے والے ملک چھوڑ دیں

ملبورن
پی ٹی آئی
دہشت گردی میں ملوث افرد کو دئے گئے اپنے ایک سخت پیام میں وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے آج ان لوگوں کو مشورہ دیا کہ ایسی صورت میں ملک کو چھوڑ دیں ۔ وہ جب وہ آسٹریلیائی اقدار کی پاسداری نہیں کرسکتے۔ آسٹریلیا کو چھوڑنا لازمی نہیں ہے بشرطیکہ آپ آسٹریلیائی اقدار کی قدر کرتے ہوں ۔ اگر آپ اس کے اہل نہیں تو آپ کے لئے یہ دنیا کافی وسیع ہے اور آپ کو کہیں بھی جانے کی آزادی ہے ٹرن بل نے آسٹریلیائی شہریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ انتہا پسندی کے راستہ کو اختیار نہ کریں۔ ٹرن بل کا تبصرہ ایک ہفتہ کے بعد آیا جب ایک15سالہ بندوق بردر لڑکے نے ایک58سالہ پولیس ملازم کرٹس چندکو اس وقت گولی مار دی تھی جب وہ سڈنی میں پولیس ہیڈ کورٹرس سے جارہا تھا ۔ کم عمر لڑکے کو پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیا گیا ۔ اس 15سالہ لڑکے نے دہشت گردی کی کاروائی انجام دی جس نے انتہا پسندی ، سیاسی اور مذہبی خیالات سے تحریک حاصل کی تھی ۔ ٹرن بل نے خبردار کیا کہ جو کوئی نفرت اور انتہائی پسندی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ ملک کی کامیابی میں رکاوٹ پید اکررہے ہیں ۔ اس دوران پرامٹا مسجد کے چیر مین نیل الخدومی نے بھی نمازیوں سے کہا کہ آپ سٹریلیا کو پسند نہیں کرتے تو اس ملک سے نکل جائیں ۔ وزیر اعظم نے آج صبح سڈنی میں مسلم قائدین سے دو بدو ملاقات کی ۔ آسٹریلیا میں ان دنوں کئی شہروں میں داعش سے متاثر ہوکر گروپ میں جا ملنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں