شہرت یافتہ اردو شاعر منور رانا نے بھی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

شہرت یافتہ اردو شاعر منور رانا نے بھی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کر دیا

Munawwar-Rana-returns-Sahitya-Akademi-award
نئی دہلی، وارانسی
پی ٹی آئی
ممتاز اردو شاعر منوررانا نے آج ان زائد از30ادیبوں میں شامل ہوگئے جنہوں نے اپنے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کردئیے ہیں جبکہ ہندی رائٹر کاشی ناتھ نے بھی کہا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے خلاف احتجاج کرنے والے مصنفین کے بارے میں مختلف وزراء کے غیر زمہ دارانہ تبصرہ پر احتجاج کرتے ہوئے اعزاز لوٹا رہے ہیں۔ منور ران انے جو جدید اردو شاعری کا ایک بڑا نام سمجھے جاتے ہیں دوسرے رائٹرس اور سیاستدانوں کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک کے حالیہ واقعات پر وہ مایوس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کررہا ہوں، میں مستقبل میں حکومت سے کوئی ایوارڈ قبول نہیں کروں گا ۔ 62سالہ شاعر2014میں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مصنفین اور ادیبوں کو کسی نہ کسی پارٹی سے جوڑا جاتا ہے بعض کا تعلق کانگریس سے اور بعض کا بی جے پی سے بتایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ہوںِ اور بعض لوگ مجھے پاکستانی بھی قرار دیتے ہیں ۔ اس ملک کے کئی علاقے بجلی سے نہیں جڑے ہیں لیکن یہاں کے مسلمانوں کو داؤد ابراہیم سے جوڑا جاتا ہے ۔ رانا نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم رواداری پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک متعلقہ واقعہ میں تلگو مترجم کٹیا یانی ودماہی نے بھی ساہتیہ اکیڈیمی واپس کرنے والے دوسرے مصنفین کے ساتھ یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے 2013ء کا کیندریہ ساہتیہ اکیڈیمی ٹرانسلیشن ایوارڈ واپس کرنے کے فیصلہ کا اعلان کیا ہے ۔ کنٹرااسکالر ایم ایم کلبرگی کے قتل اور اتر پردیش میں دادری میں بیف مسئلہ پر ایک شخص کو مار مار کر ہلاک کردینے کے واقعات کے خلاف ملک بھر مین درجنوں قلمکاروں نے بطور احتجاج اپنے ایوارڈس واپس کردئیے ہیں ۔ رانا نے یہ ایوارڈ اور اپنے دستخط شدہ چیک اے بی پی نیوز کے حوالے کیا۔ چینل نے ان سے درخواست کی کہ وہ بذات خود یہ ایوارڈ اکیڈیمی کو واپس لوٹائیں لیکن انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ غالباً اس صورتحال میں چینل چیک اور ایوارڈ اکیڈیمی کو بھیج دے گا۔

Urdu poet Munawar Rana returns Sahitya Akademi Award, vows never to accept any govt award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں