ایجنسیاں
بلدی انتخابات میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ترنمول کانگریس اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے حصول کے لئے پرعزم نظر آرہی ہے۔ ہفتے کے دن ہوئے پر تشدد انتخابات کے دوران بدھا نگر اور اسانوں میونسپل حلقوں میں بالی بلدی حلقہ میں بائیں بازو کو شکست دی۔ ٹی ایم سی نے بالی میونسپالٹی کے تمام16حلقوں میں گزشتہ40سالوں میں پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ جب کہ بدھا نگر کے41بلدی حلقوں میں ، ٹی ایم سی کو37نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی، سی پی آئی ایم، بائیں بازو اور کانگریس کو دو، دو اور بی جے پی کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ سی پی آئیایم کے دکھوں میں اضافہ بدھا نگر میں زیادہ ہوا کیونکہ سابق وزیر فینانس وزیر عاسم داس گپتا، اور راملا چکربورتی، جو سبھاش چکر بورتی کی بیوہ ہیں اور دیگر اہم قائدین کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ آسانول کے106وارڈز میں ٹی ایم سی کو74پر فتح حاصل ہوئی ، بائیں بازو کو17بی جے پی کو آٹھ ، کانگریس کو چار اور آزاد امید واروں کو تین پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ آسانول ، بدھا نگر اور بالی کے بلدی حلقوں میں3اکتوبر کو رائے دہی ہوئی جب کہ اس موقع پر پر تشدد واقعات کے علاوہ جرنلسٹوں پر حملے بھی کئے گئے ۔
TMC sweeps Bengal civic body elections
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں