ہاردک پٹیل گجرات ماڈل کو بے نقاب کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-11

ہاردک پٹیل گجرات ماڈل کو بے نقاب کریں گے

گاندھی نگر
پی ٹی آئی
پٹیلوں کے لئے کوٹہ کے مطالبہ پر احتجاج کرنے والے قائد ہاردک پٹیل نے آج گجرات کے ترقی ماڈل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ووہ اس کے پیچھے کی حقیقت بے نقاب کردیں گے ۔ احتجاج کے اگلے دور کا اعلان کرتے ہوئے ہاردک نے گاندھی نگر میں اپنی بات پر زور دینے کے لئے کئی مثالیں پیش کیں ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت گجرات دعویٰ کرتی ہے کہ کسان بے حد خوش ہیں ۔ اگر ایسا ہے تو پھر گزشتہ ایک ہفتہ میں دو کسانوں نے خود کشی کیوں کی؟ بھرتی گھپلوں میں ملوث افراد کو سزا نہ دینے کی کیا وجہ ہے ؟ بے قصور عورتوں کو کیوں پیٹا گیا اور جیل بھیجا گیا؟ کیا یہ گجرات ماڈل ہے ؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس پٹیلوں پر تشدد کررہی ہے اور ریاستی حکومت نے اپنے فائدہ کے لئے مجالس مقامی الیکشن میں تاخیر کی ہے ۔ ہاردک نے سوال کیا کہ اگر یہ گجرات ماڈل ہے جس کا کریڈیٹ ہمیشہ ہمارے وزیر اعظم لیتے ہیں ، ملک بھر میں اگر اسے روبہ عمل لایاگیا تو کیا ہوگا؟ 22سالہ کنوینر پائیدار انامت آندولن سمیتی نے گجرات ماڈل کو مفروضہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کے پیچھے کی سچائی بے نقاب کردین گے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ماڈل کے تعلق سے بہت سی غلط اور گمراہ کن باتیں ہمارے قائدین پھیلا رہے ہیں جو حقیقت کے بالکل بر عکس ہیں۔ ہم نے اس منصوبہ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہاردک نے جو پائیدارنونرمان سینا کے صدر بھی ہیں، دعویٰ کیا کہ ان کی یہ تنظیم16ریاستوں میں اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کے ارکان ملک بھر میں مختلف پروگرام چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سینا کی فی الحال56لاکھ سے زائد ارکان ہیں ۔ نہ صرف بہار بلکہ ہم ملک کے مختلف حصوں میں پروگرام منعقد کریں گے ۔ اور عوام کو بتائیں گے کہ گجرات میں پولیس نے کیا زیادتیاں کی ہیں۔ ہاردک نے غیر محفوظ زمرہ کے معاشی پسماندہ طلباء کو ریاستی حکومت کے حال ہی میں اعلان کردہ ایک ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہم ایسا پیکیج نہیں چاہتے ۔ ہم صرف تحفظات چاہتے ہیں ۔ ہاردک نے بتایا کہ پاٹیدارانامت میں راج کوٹ میں ایک بڑی ریالی کا بھی منصوبہ ہے ۔

Will expose reality behind Modi's 'Gujarat model' of development, says Hardik Patel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں