منصف نیوز بیورو
آندھرا پردیش حکومت نے22اکتوبر کو امراوتی میں تقسیم سنگ بنیاد تقریب میں تمام چیف منسٹرس جس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ بھی شامل ہیں، مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائنا نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نریندر مودی مذکورہ دارالحکومتی شہر کا22اکتوبر کو12:35بجے دن سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ پریس کانفرنس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ لگ بھگ23ہزار کسان جنہوں نے اپنی اراضی دارالحکومتی شہر کے لئے دی ہے ان کی عزت افزائی کی جائے گی اور اس دن انہیں نئے کپڑے پیش کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ میں واقع اپنے کیمپ آفس میں وزراء اور سی آر ڈی اے عہدیداروں کے ساتھ اے پی کے دارالحکومت کی رسم سنگ بنیاد تقریب کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا آج جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے سیکوریٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ، کیوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اس تقریب میں کئی ایک سرکردہ اور اہم ترین شخصیتیں بھی شرکت کریں گی ۔ حکومت، تقریب سنگ بنیاد کو ایک یادگار واقعہ بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ۔
TCM KCR to be invited at Amravati foundation stone ceremony
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں