بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹرس پر شیو سینکوں کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-20

بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹرس پر شیو سینکوں کا حملہ

ممبئی
پی ٹی آئی
پاکستانی شخصیتوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے شیو سینا ورکرس نے آج پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی پی) کے سربراہ شہریار خان سے باہمی کرکٹ تعلقات کی بحالی پر مجوزہ بات چیت کے خلاف بطور احتجاج ہندوستانی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے ہیڈ کوارٹرس پر حملہ کردیا۔ نعرہ بازی کرتے100سے زائد شیو سینک بورڈ کے دفتر میں گھس آئے ۔ انہوں نے صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر کا گھیراؤ کیا جنہیں شہر یار خان سے بات چیت منسوخ کردینے پر مجبور ہونا پڑا ۔ یہ بات چیت اب نئی دہلی میں کل ہوگی ۔ صدر نشین آئی پی ایل و سینئر بورڈ عہدیدار راجیو شکلا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ بات چیت منسوخ نہیں ہوئی ہے ۔ منوہر اور خان نئی دہلی میں کل بات چیت کریں گے۔ احتجاجی شیو سینا ورکرس کو بعد ازاں پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔ پاکستان اور صدر نشین پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شیو سینکوں نے منوہر کو گھیر لیا تھا ۔ انہوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ پڑوسی ملک سے تعلقات کیوں چاہتے ہیں جو ان کے بقول دہشت گردی کی سرپرستی کررہاہے۔ سیاہ اور بھگوا پرچم لہراتے ہوئے سینا ورکرس نے منوہر سے جاننا چاہا کہ آیا وہ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر نشین سے یہاں ملاقات کریں گے ؟ سینا وبھاگ پرمکھ پانڈورنگ ساکپال نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان کی پارٹی اٹل ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میاچس نہ کھیلے جائیں ۔ یہ پوچھنے پر کہ سینا، حکومت مہاراشٹرا میں شامل ہے، ساکپال نے جواب دیا کہ حکومت اپنا کام کرے گی اور ہم اپنا کام۔ ہم نے جو آج کیا وہ سینا کا موقف ہے ۔ ششانک منوہر نے شہر یا خارن کو دسمبر میں متوقع کرکٹ سیریز پر بات چیت کے لئے مدعو کیا تھا ۔ شہر یار خان اور پی سی بی عاملہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی بات چیت کے لئے ممبئی آئے ہوئے ہیں۔ قیاس لگایاجارہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک متحدہ عرب امارات میںدسمبر میں یاتو باہمی سیریز کھیلیں گے یا بنگلہ دیش کو ساتھ لے کر سہ ملکی سیریز کھلیں گے ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور کانگریس قائد منیش تیواری نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ تیواری نے کہا کہ ممبئی انبوہ گردی میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں نظم و ضبط پوری طرح ٹھپ پڑ چکا ہے ۔ اسی دوان اپنے پارٹی ورکرس کے احتجاج کو جائز ٹھہراتے ہوئے شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہے ۔ ہم پاکستان کی مخالفت کررہے ہیں اور ہمارا موقف نیا نہیںہے۔ یہ سیاسی احتجاج نہیں ہے ۔ ہم وہی کررہے ہیں جو اس ملک کے عوام کا احساس ہے کیونکہ ہمارے لئے عوام کے جذبات و احساسات اہم ہیں ۔ اس ملک کے عوام پاکستان سے تا آنکہ وہ دہشت گرد سر گرمیاں اور ہندوستان کے خلا ف سازشیں ترک نہ کردے، کوئی تعلقات نہیں چاہتے ۔ چاہے وہ کرکٹ ہویا ثقافتی و سیاسی تعلقات ۔پولیس نے شیو سینا کے10ورکرس کو بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹرس پر حملہ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے نام شیلیش سروے، وجئے منجر، ولاس کھوٹ، رما کانت ، بھوسلے ، پردیپ یولکر ، ستیش کھوٹ، ملندر جورے، انیل جادھو دلیپ بالکھیڑے اور مہیش گلگلے ہیں۔ مزیدپانچ تا دس کی تلاش ہے جو احتجاج میں شامل تھے ۔

Shiv Sena activists storm BCCI headquarters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں