اوباما سے ملاقات میں ہند پاک معطل مذاکرات کی بحالی کا مسئلہ اٹھائیں گے - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-14

اوباما سے ملاقات میں ہند پاک معطل مذاکرات کی بحالی کا مسئلہ اٹھائیں گے - نواز شریف

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف22اکتوبر کو واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ اپنی بات چیت میں پاکستان و ہندستان کے مابین تعطل کی شکار مذاکرات کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کل نامہ نگاروں کو دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ، بارک اوباماسے ہند۔ پاک کے مابین تعطل کا شکار مذاکرات کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے اس دوران ہند وستان کے خلاف تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی خفیہ ادارہ ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ( آر اے ڈبلیو) بھی شامل ہے جو پاکستان میں دہشت گردانہ سر گرمیوں کو فروغ دینے میں لگا ہوا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں ہندوستان کے مجرمانہ سر گرمیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون کو ایک دستاویز بھی مہیا کرایاجاچکا ہے ۔ سرتاج عزیز نے ہندوستان کے اس الزام کی تردید کی کہ پاکستان اس کے یہاں دہشت گردانہ سر گرمیوں میں مصروف ہے اور وہ اپنے یہاں کے ان لوگوں کی حمایت کررہا ہے ۔ انہوں نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے انکار کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے عالمی امن کو خطرہ ہے ۔

Nawaz Sharif to Take Up Indo-Pak Dialogue Issue With Barack Obama: Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں