دلیپ کمار کے گھر کو قومی ورثہ قرار دینے کے خلاف درخواست مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-08

دلیپ کمار کے گھر کو قومی ورثہ قرار دینے کے خلاف درخواست مسترد

پشاور
پی ٹی آئی
پاکستان کی ایک عدالت نے افسانوی ہندوستانی اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دینے کے خلاف ایک درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ یہ مکان پشاور کے محلہ خداداد میں واقع ہے جہاں92سالہ اداکار پیدا ہوئے تھے اور زندگی کے ابتدائی برس گزارے تھے۔ پشاور ہائی کورٹ نے کل سکریٹری محکمہ تہذیب و آثار قدیمہ خیبر پختونخوا کو طلب کیا اور وضاحت طلب کی کہ آیا حکومت اس گھرکی حصولیابی میں ہنوز دلچسپی رکھتی ہے؟جسٹس نثار حسین اور جسٹس راہول امین پر مشتمل بنچ نے مقامی تاجر لال محمد کی جانب سے ان کے وکیل شاہنواز خان کی داخل کردہ درخواست کی سماعت کی ۔ تاجر نے دعویٰ کیا کہ یہ جائیداد ان کی ہے۔ خیبر پختوانخوا محکمہ تہذیب و آثار قدیمہ کے نمائندہ آج حاضر عدالت ہوا اور اطلاع دی کہ صوبائی محکمہ نے پہلے ہی دلیپ کمار کے مکان کو تحویل میں لے لیا ہے اور حکومت کی جانب سے مناسب اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی اور عرضی گزار کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ سے رجوع کرے ۔

Plea against declaring Dilip's Pak house as heritage dismissed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں