ہند اور بنگلہ دیش تاریخ ثقافت اور لسانی رشتوں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-08

ہند اور بنگلہ دیش تاریخ ثقافت اور لسانی رشتوں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
یو این آئی
بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے ایک وفد نے راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے کہا مجھے بنگلہ دیش کے ان نوجوان اور حوصلہ مند اذہان کے خیر مقدم کا موقع پاکر انتہائی مسرت ہوئی ہے ، جو اپنے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر آگے لے جانے اور عالمی برادری میں اپنے ملک کو اس کا صحیح مقام دلانے کے آرزو مند ہیں ۔ میں اس بات سے انتہائی متاثر ہوا ہوں کہ یہ نوجوان اپنے ملک کے لئے کامیابیاں حاصل کرنے کے انتہائی موثر خواب اور تصورات رکھتے ہیں ۔ مسٹر مکرجی نے مزید کہا کہ ہندوستانی اور بنگلہ دیش دونوں ہی ملک بر صغیر ہند کا حصہ ہیں۔ دونوں ملک تاریخ ، ثقافت اور لسانی رشتوں کے ساتھ ایک دوسرے سے بندھے ہوئے ہٰں ۔ میں نے ہندوستان کے صدر جمہوریہ کی حیثیت سے2013میں اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز بنگلہ دیش کے سفر سے کیا تھا۔میں بنگلہ دیش کے ساتھ گہرے رابطوں کی از حد قدر کرتا ہوں ، واضح ہو کہ ہندوستانی ہائی کمشنر متعینہ ڈھاکہ کی جانب سے نوجوانوں اور کھیل کود کی وزارت اور بنگلہ دیش کی سرکار کے اشتراک سے ہر سال بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے وفد کے سفرہند کا اہتمام کیاجاتا ہے ۔ بنگلہ دیشی نوجوانوں کے وفد کے دورہ ہند کا آغاز2012سے ہوا تھا۔ باہمی طور سے ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور دیگر امور کے لین دین کے پروگرام کے تحت ہند اور بنگلہ دیش اس قسم کے پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں جہاں نوجوان مقامی نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہیں اور ثقافتی مقامات دیکھنے جاتے ہیں اور معاشی اور سماجی سرگرمیوں کا تعارف حاصل کرتے ہیں ۔

Bangladesh youth delegation meet Indian President Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں