بیف سے متعلق وزیر اعلیٰ ہریانہ کا متنازعہ بیان - اپوزیشن کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

بیف سے متعلق وزیر اعلیٰ ہریانہ کا متنازعہ بیان - اپوزیشن کی تنقید

چنڈی گڑھ
پی ٹی آئی
مسلمانوں کو ملک میں رہنا ہے کہ تو بیف کھانا چھوڑنا ہوگا کے مبینہ تبصرہ پر تنازعہ پر چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کتھر نے آج کہا کہ ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا لیکن عوام کے جذبات کو انہوں نے اگر ٹھیس پہنچائی ہو تو وہ اس پر معذرت کے لئے تیار ہیں ۔ بیف سے متعلق مبینہ ریمارکس پر ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ کانگریس نے اسے ہندوستانی جمہوریت کا یوم سیاہ قرار دیا اور غیر دستوری ریمارکس کے لئے کھتر پر تنقید کی تاہم بی جے پی قائد کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ کو توڑ امروڑا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے مشیر جواہر یادو نے کہا کہ کھٹر نے ایسا بیان کبھی نہیں دیا۔ چیف منسٹر خود تردید کرچکے ہیں ۔ انہوں نے وہ بات نہیں کہی جو اخبار میں شائع ہوئی ۔ چیف منسٹر نے کہا تھا کہ گائے ملک کے کروڑہا لوگوں کے لئے آستھا( عقیدہ) کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھٹر نے اپنے حالیہ دورہ میوات کی مثال دی تھی جہاں پر مسلمان گؤ شالہ چلار ہے ہیں۔ وہاں بعض لوگوں نے رائے دی تھی کہ مسلمانوں کو بیف کھانا ترک کردینا چاہئے۔ ایک اخبار میں شائع انٹر ویو میں چیف منسٹر ہریانہ نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو اس ملک میں رہنا ہے تو بیف کھانا چھوڑ دینا ہوگا کیونکہ گائے یہاں پر آستھا کی چیز ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ہندستان کی جمہوریت کے لئے یوم سیاہ ہے ۔ چیف منسٹر کھٹر جی اب ہندوستانی شہریت کی اہلیت طے کریں غے ۔ کیا یہ حکمرانی کا نیا ماڈل ہے مودی جی؟ صدر جنتادل یو شرد یادو نے یہ کہتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی کہ اس کے قائدین مسلمانوں کو چڑاتے رہتے ہیں اور ان سے پاکستان جانے کو کہتے ہیں لیکن شمال مشرق کے لوگوں کے ساتھ وہ کیا کریں گے جہاں بیف کھایاجاتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہندوستان یوروپ یا چین نہیں ہے ۔ یہ متنوع ملک ہے ۔ کانگریس کے ایک اور قائد راشد علوی نے کہا کہ کھٹر کا تبصرہ غیر دستوری ہے اور انہیں چیف منسٹر برقرار رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

Opposition parties slam Haryana CM Khattar for statement on beef

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں