پرووائڈنٹ فنڈ رقم نکالنے آن لائن درخواست کی سہولت کا جلد ہی آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

پرووائڈنٹ فنڈ رقم نکالنے آن لائن درخواست کی سہولت کا جلد ہی آغاز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آپ کے پی ایف کی رقم نکالنے کے لئے تمام پیپر ورک جلد ہی تاریخ بن جائے گا۔ ریٹائرمنٹ فنڈ باڈی ای پی ایف او کو امید ہے کہ پراویڈنٹ فنڈ کے بشمول سرکاری اسکیمات کے لئے آدھار کارڈ کے رضا کارانہ استعمال کی شہریوں کو سپریم کورٹ کی اجازت کے بعد مارچ کے اختتام تک آن لائن پی ایف کے حصول کی سہولت شروع کرے گا۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے زائد از5کروڑ سبسکرائبرس ہیں اور وہ ایک درخواست کے موصول ہونے کے اندرون تین گھنٹے پی ایف دعووں کی آن لائن یکسوئی کے لئے ایسی ایک سہولت پر کام کررہی ہے جیسے ہی یہ کارکرد ہوجائے گی سبسکرائبرس پی ایف نکالنے کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں گے جو ان کے بینک اکاؤنٹس کو راست طور پر منتقل کی جائے گی۔ ہم نے آن لائن پی ایف حصول کی سہولت شروع کرنے منظوری کے لئے وزارت لیبر کو ایک تحریری درخواست پیش کی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہم کل کی سپریم کورٹ کی رولنگ کے بعد مارچ کے اختتام تک اس کا آغاز کریں گے ۔ سپریم کورٹ نے تمام قسم کی پنشن اسکیمات اور پراویڈنٹ فنڈ، وزیر اعظم کی جن دھن یوجنا سے استفادہ کے لئے سپریم کورٹ نے شہریوں کو آدھار کارڈ کے رضا کارانہ استعمال کی اجازت دے دی ہے ۔ اس وقت سبسکرائبرس جو ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس کی یکسوئی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ انہیں تحریری طور پر درخواست پیش کرنا درکار ہوتا ہے۔ جیٹلی نے یہ بات کہی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پی ایف کے حصول کی سہولت کا آغاز کریں اور چند منظوریاں طلب کریں۔ اس کے آغاز سے قبل ہم ان درخواست گزاروں کے پی ایف حصولیابی کیسیس کی تیز رفتار توثیق کو یقینی بنائیں گے جنہوں نے اپنے دعوی میں ان کے آدھار کا تذکرہ کیا ہو۔

EPFO eyes online PF withdrawal facility by March-end

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں