کشمیر - بیف پر پابندی کے قانون کی منسوخی کے لئے درخواست خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

کشمیر - بیف پر پابندی کے قانون کی منسوخی کے لئے درخواست خارج

سری نگر
آئی اے این ایس
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی سہ رکنی بنچ نے آج بیف پر پابندی کے جموںڈیویژن بنچ کے احکام کو کالعدم کردیا اور ریاست میں اس پابندی سے متعلق1864کے قانون کی منسوخی کے لئے پیش کی گئی درخواست کو خارج کردیا ۔ جسٹس مظفر حسینع طار ، علی محمد ماگرے اور تاشی ربستان پر مشتمل سہ رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کی جمون ڈیویژن بنچ کی جانب سے بیف پر پابندی کے حکم کو خارج کردیا اور سری نگر بنچ پر داخل کی گئی مفاد عامہ کی درخواست کو خارج کردیا جس کے ذریعہ رنبیر پینل کوڈ(آر پی سی) کی دفعہ298Aاور298Bکو منسوخ کرنے اور ریاستی چیف سکریٹری کو درخواست میں اٹھائے گئے مسائل پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے چیف جسٹس کو ہدایت دی تھی کہ وہ ریاستی ہائی کورٹ کی دو بنچوں کی جانب سے جاری کئے گئے احکام سے پیدا ہونے والی الجھن کو ختم کرنے سہ رکنی بنچ تشکیل دیں ۔ جموں کی ڈیویژن بنچ نے ریاستی پولیس سربراہ کو حکم دیا تھا کہ وہ ریاست میں بیف پر پابندی کے موجودہ قوانین کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں جب کہ سری نگر بنچ نے ریاست میں بیف پر پابندی کے1864کے قانون کو منسوخ کرنے مفاد عامہ کی ایک درخواست پر ریاستی حکومت کو نوٹسیں جاری کی تھیں۔

Beef ban: J&K HC puts ball in govt's court, sets aside earlier order

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں