نہرو کے پرامن بقائے باہم پیام کا بیرونی دنیا سے تعلق - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-17

نہرو کے پرامن بقائے باہم پیام کا بیرونی دنیا سے تعلق - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

خصوصی طیارے سے
پی ٹی آئی
جواہر لال نہرو کا پر امن بقائے باہم کا پیام بیرونی دنیا سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے لئے کوئی معینہ وقت نہیں ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم کے ورثے کے تعلق سے پوچھے گئے سوالات کے پس منظر میں اپنے ریمارکس میں یہ بات کہی ۔ صدر جمہوریہ نے کل رات تل ابیب تا نئی دہلی اپنی خصوصی پرواز میں شامل صحافیوں سے کہا کہ چند پیامات اور اصول انتہائی طویل وقت کے لئے تعلق رکھتے ہیں۔ پر امن بقائے باہم ایک ایسا پیام ہے اور یہ کوئی مقررہ میعاد کا پابند نہیں ہے۔ وہ نہرو کے خیالات کے تعلق سے سوالا ت کا جواب دے رہے تھے ۔ خاص طور پر آج کے تناظر میں پر امن بقائے باہم کے تعلق سے انہوں نے اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران اردن، فلسطین، اور اسرائیل کے قائدین کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران پر امن بقائے باہم کے اصولوں کو اجاگر کیا۔ مکرجی سے اسرائیل میں ان کے ریمارکس کے تعلق کے سوالات کے جواب میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ مذہب ایک مملکت کی بنیاد نہیں ہونی چاہئے۔ جب کہ صحافیوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل اور پاکستا کا قیام مذہب کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کہا کہ ایک ملک کی بنیاد مذہب نہیں ہوسکتا ۔ مثال کے طور پر عرب ممالک کی ایک کثیر تعداد کا مذہب اسلام ہے لیکن عرب ممالک مذہب کی بنیاد پر ایک مملکت میں ضم نہیں ہوئے۔ پاکستان1947ء میں مذہب کی بنیاد پر ہندوستان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قائم کیا گیا تھا ۔ مشرقی پاکستان کی ایک کثیر آبادی نے اندرون25سال ایک آزاد مقتدر اعلیٰ مملکت سے الگ ہوکر بنگلہ دیش کا قیام عمل میں لایا۔ انہوںنے مزید کہا کہ یہی وہ نکتہ ہے کہ جو وہ اسرائیلی ارکان پارلیمان کے سامنے رکھا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے اسرائیلی وزیرا عظم بنجامن نتن یاہو کو ہندوستان کے ایک سرکاری دورہ کی دعوت دی۔ مکرجی نے جو اسرائیل کا دورہ کرنے والے ملک کے پہلے صدر ہیں کل رات تل ابیب تا نئی دہلی اپنی خصوصی فلائیٹ پر سوار نامہ نگاروں کے روبرو یہ انکشاف کیا۔ نتن یاہو کے علاوہ انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ریون ریولن کو بھی ہندوستان کے دورہ کی دعوت دی ۔ صدر ریولن نے میری دعوت قبول کرلی اور ایک عاجلانہ تاریخ پر ایسا کرنے اپنے ارادہ کی توثیق کی ۔ میں نے اسرائیلی ارکان پارلیمان کو بھی ہندوستان آنے اور اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ مشغول ہونے کی دعوت دی۔ ہندوستان اور اسرائیل دونوں اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسی پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ مکرجی کے دورہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی غالبا آئندہ سال یہودی مملکت کا دورہ کریں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ نتن یاہو ہندوستان کے دورہ میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال نیو یارک میں مودی سے ملاقات کی تھی اور ہندوستانی لیڈر کی ستائش کی تھی ۔ ایریل شیرون ہندوستان کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی اعظم تھے جب وہ2003میں ہندوستان آئے تھے۔

Nehru's message of peaceful coexistence eternal: Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں