زلزلہ کے پس منظر میں پاکستان و افغانستان وزرائے اعظم سے مودی کی بات چیت - مدد کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-27

زلزلہ کے پس منظر میں پاکستان و افغانستان وزرائے اعظم سے مودی کی بات چیت - مدد کی پیشکش

باہمی تعلقات میں سرد مہری کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زبردست زلزلہ کے پس منظر میں پاکستان تک پہونچتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی اور جانی نقصان پر تعزیت کے علاوہ مدد کی پیشکش کی ۔ مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے میں نے بات چیت کی اور زلزلہ کی وجہ سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ہندوستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ۔ مودی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے گیتا کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے کوششوں پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ مودی نے ایک ایسے وقت بات چیت کی جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے اور پاکستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے جس میں جموں و کشمیر میں ایک سیویلین ہلاک ہوا اور کئی دوسرے زخمی ہوئے ۔ وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے چیف منسٹر مفتی محمد سعید سے بات چیت کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے زلزلہ سے بری طرح متاثرہ پاکستان اور افغانستان کی مدد کی پیشکش کی ۔ انہوں نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات چیت کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ مودی نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔
صدام اور قذافی اقتدار میں رہتے تو دنیا بہتر ہوتی ۔ ریپبلکن امید وار ڈونالڈ ٹرمپ

Modi offers help to Afghanistan, Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں