مصر میں نئی پارلیمنٹ کے لئے پہلے مرحلہ کے انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

مصر میں نئی پارلیمنٹ کے لئے پہلے مرحلہ کے انتخابات

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصری عوام نے تاخیر سے منعقد ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کا مقصد ایک نئی پارلیمنٹ کا انتخاب ہے ۔ پارلیمانی انتخابات ایسے حالات میں منعقد ہورہے ہیں کہ صدر عبدالفتاح السیسی اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ دو سال قبل اپنے مذہبی انتہا پسند پیشرو محمد مرسی کا تختہ الٹ کر بر سر اقتدار ہوئے تھے ۔ انتخابات دو مراحل میں مکمل ہوں گے اور دسمبر کے اوائل میں نتائج کا اعلان ہوگا ۔ دو کروڑ74لاکھ2ہزار253رائے دہندے596ارکان پارلیمنٹ کاانتخاب کریں گے ۔ انتخابات ایوان زیریں یا ایوان نمائندگان کے لئے ہورہے ہیں ۔پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں14مصری گورنریٹس میں انتخابات ہوں گے جن میں جزا ، اسکندریہ، بیہاریہ مینیا ، سوہاگ، اسوط خینہ، پیوم، بینی سوئف، اسوان ، لگزر، بحر احمر، مرسا مترواور نیو ویلی شامل ہیں۔ 14گورنریٹس میں18945پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔596نشستوںمیں سے448آزاد امید واروں کے لئے محفوظ ہیں جب کہ 120دیگر کا انتخاب پارٹی جرمنی فہرستوں کے مطابق ہوگا ۔ صدر السیسی کو ون چیمبر اسمبلی میں28زائد ارکان منتخب کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ رائے دہندے صبح سے ہی اپ نے حق رائے ہی کا استعمال کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے جہاں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ کم از کم ایک لاکھ80ہزار پولیس ملازمین کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ابو بکر عبدالکریم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پولیس ملازمین کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے1,85,000فوجیوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ السیسی نے کل ہی تمام مصری رائے دہندوں سے سر گرم عمل ہوجانے اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی ۔ صدر نے ملک کے اولین آزادانہ طور پر منتخب محمد مرسی کے حوالے سے کہا کہ عوام نے ناانصافی اور فسطائیت کو ٹھکرادیا ہے ۔ محمد مرسی کو جولائی2013میں اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔ السیسی نے خصوصی طور پر نوجوانوں اور تارکین وطن کو اپ نے حق رائے دہی کے استعمال کی تاکید کی تھی ۔ پارلیمانی انتخابات کل 139ممالک میں شروع ہوئے جہاں تارکین وطن مصریوں نے اپنے ووٹ ڈالے ۔ کم از کم دس ملین مصری شہری غیر ممالک میں بر سر ملازمت ہیں ۔ تاہم ان میں سے سات لاکھ نے ہی رائے دہی کے لئے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یمن ، لیبیا، شام اور وسط آفریقی جمہوریہ میں شورش کے سبب انتخابات نہیں ہوں گے ۔ انتخابات قومی اور بین الاقوامی ججو ں کی زیر نگرانی منعقد ہورہے ہیں ۔ بین الاقوامی و قومی ججوں کے علاوہ میڈیا اور وفود رائے دہی عمل کی سالمیت کی ضمانت دیں گے ۔ انتخابات کا دوسرا مرحلہ22تا23نومبر کو ہوگا ۔ رائے دہی ماباقی13گورنریٹس میں ہوں گی ۔ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد سے مصر میں پارلیمنٹ کا وجود نہیں تھا ۔ جون2012میں اسے تحلیل کردیا گیا تھا ۔ عدالت نے اس وقت کے انتخابی قوانین کو غیر دستوری قرار دیدیا تھا ۔ فی الحال صدر السیسی کو تمام قانونی اختیارات حاصل ہیں ۔ پارلیمنٹ کے منتخب ہونے کے بعد اس کے تمام ارکان السیسی اور ان کے پیشرو عدل منصور کی جاری کردہ قوانین کی توثیق کریں گے ۔

Egypt Elections 2015: Voting Begins In Country's First Parliamentary Elections Under President Sisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں