سعودی عرب میں حملے - سرزمین حرم کو غیرمستحکم کرنے کی سازش - علما کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

سعودی عرب میں حملے - سرزمین حرم کو غیرمستحکم کرنے کی سازش - علما کی اپیل

ریاض
یوا ین آئی
ممتا ز سعودی عالم دین نے آج یہاں جاری ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں حملے سر زمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازش ہیں ۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کے روحانی مرکز میں اندرونی خلفشار اور انتشار برپا کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم حکمراں علماء اور دینی جماعتوں کے قائدین سعودی عرب کے خلاف سازشوں کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنا کردار اد ا کریں ۔ علماء کی جماعت نے آج یہاں کہا کہ ارض مقدس کے خلاف سازشیں رچی جارہی ہیں جن کے خاتمہ کے لئے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دیگر مسلم ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت گری پر وان چڑھانا چاہتی ہیں ۔ امت کو اسے سمجھنا ہوگا اور اس کی بیخ کنی کے لئے بلا تفریق متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ۔ واضح رہے کہ کل یوم عاشورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور9زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں اس کی ذمہ داری خونخوار دہشت گرد تنظیم داعش نے لی تھی۔

Attacks in Saudi Arabia to destabilize the Harams, Clerical appeal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں