تحفظات کے بارے میں اظہار خیال سے آر ایس ایس نظریات کی عکاسی - لالو پرساد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

تحفظات کے بارے میں اظہار خیال سے آر ایس ایس نظریات کی عکاسی - لالو پرساد

پٹنہ
پی ٹی آئی
راشٹریہ جنتادل سربراہ لالو پرساد یادو ، جنہوں نے تحٖفظات پالیسی پر نظر ثانی کے لئے موہن بھاگوت کے اظہار خیال کا بھرپور فائدہ اٹھایا، نے احساس ظاہر کیا کہ راشٹر سیوم سیوک سنگھ سربراہ کے ریمارکس سے بی جے پی کی قسمت پر مہر لگ گئی ہے اور دعویٰ کیا کہ بہار میں1995جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب جنتادل کو منڈل بمقابلہ کمنڈل سیاست میں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ ان کے ریمارک ہندو بھی بیف کھاتے ہیں کے لئے بی جے پی کی جانب سے رکیک حملوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی گاؤ پالک (گائے پالنے والا) ہیں اور کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی ہر نئی گائے جو ان کے گھر آتی ہے، کے پیر دھوتے ہیں ۔ سلسلہ وار انتخابی جلسوں کے بعد اپنے حامیوں کے گھیرے میں رہ کر اپنا پسندیدہ مشروب لیمو چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے لالو پرساد نے آر ایس ایس کے دوسرے سرسنگھ چالک ایم ایس گولوالکر کی کتابBunch of Thoughtsدکھایا اور کہا کہ گوالکر نے کہا تھا کہ تحفظات ، معاشی بنیادوں پر ہی فراہم کی جائیں۔ آر ایس ایس کی موجودہ قیادت اپنے گرو کے نظریات پر ہی چل رہی ہے ۔ دلت اور پسماندہ طبقات کئی دہوں کی جدو جہد کے بعد ہی تحفظات حاصل کئے اور وہ انہیں چھیننا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو دئیے گئے انٹر ویو میں لالو پرساد نے یہ خیال ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاگوت کے ریمارکس کے پیچھے کارکردگی کا ایک نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان(آر ایس ایس) کی اصل نظریہ سازی طریقہ ہے ۔ ان کی نفسیات درج فہرست اقوام و قبائل اور پسماندہ طبقات کے خلاف ہے۔ ان کے دل میں چھپی بات ظاہر ہوگئی ہے ۔ وہ رنگے ہاتھ پکڑے گئے ہیں اور ہم ان کے خلاف درج فہرست اقوام و قبائل اور پسماندہ طبقات کو تیارکررہے ہیں ۔ ان کو بتا رہے ہیں کہ بی جے پی کیا ہے۔ اب جب کہ سماجی انصاف سے استفادہ کرنے والے متحد ہوگئے ہیں ، بی جے پی کی قسمت پر مہر لگ گئی ہے اور ان کا کھیل ختم ہوگیا ہے ۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ بھاگوت کے ریمارک سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی دوری اختیار کرنے کے باوجود یہ بیان یوں ہی نہیں دیا گیا بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریات کی عکاسی کرتا ہے ۔ آر جے ڈی سربراہ نے ایک کتاب میں دلتوں کے بارے میں تحریر کردہ مضمون کو نشانہ تنقید بنایا۔

RSS chief Mohan Bhagwat's quota remark "sealed" BJP's fate in Bihar: Lalu Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں