آندھرا کی انتظامی عمارتوں کی تعمیر میں مرکز مالی تعاون کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-13

آندھرا کی انتظامی عمارتوں کی تعمیر میں مرکز مالی تعاون کرے گا

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مرکزی حکومت، اسمبلی جیسی دیگر انتظامی عمارتوں کی تعمیر میں مالی امداد فراہم کرے گی جب کہ ریاست کے نئے صدر مقام کے تعمیری امور کو انجام دینے کے لئے ماسٹر ڈیولپرس کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ حکومت آندھرا پردیش کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ( پی پی پی) کے سوامرکز ، ایڈ منسٹریٹیو بلڈنگس کی تعمیر کے لئے مال طور پر مدد کرے گا ۔ ریاست کی اسمبلی جیسی عمارت، مرکزی حکومت کے تعاون سے ہی تعمیر کی جائے گی ۔ اس طرح کے کاموں میں تعاون کے لئے مرکزی حکومت پابند عہد ہے۔ اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں بھی اس بات کی وضاحت کریں ۔ ریاستی حکومت کے مشیر برائے کمیونیکیشن پرکال پربھاکر نے یہ بات کہی ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، دسہرہ کے دن22اکتوبر کو وجئے واڑہ علاقہ میں نئے شہر امراوتی کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ریاستی حکومت نئے صدر مقام کی سنگ بنیاد تقریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو گزشتہ ہفتہ اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ فضول خرچی سے گریز کرتے ہوئے ہم اس تقریب کو بڑے پیمانے پر کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہماری کوششیں جاری ہیں ۔ لینڈ پولنگ اسکیم کے تحت اس شہر کی تعمیر کے لئے33ہزار ایکڑ اراضی مختلف کسانوں اور دیگر لوگوں سے جن کی ملکیت تھی ، حاصل کی گئی اور اراضیات حوالے کرنے والوں کو مختلف مراعات دینے کا پیشکش کیا گیا ۔ ریاست کے دارالحکومت کی تعمیر کے لیے فنڈس کی وصولی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پربھاکر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سرمایہ کاروں کا انتخاب ماسٹر ڈیولپرس کرے گا۔ یہ کام ماسٹر ڈیولپرس کا عام ہے ۔ ماسٹر ڈیولپرس ، بلڈر نہیں ہوتا بلکہ وہ ڈیولپر ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پہلے ہی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ حکومت شفافیت کے عمل کو برقرا ررکھے گے تاکہ شہر کو تیزی کے ساتھ فروغ دیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ان علاقوں میں صحت، تعلیم، معلومات، کھیل کود اور قانونی سرگرمیوں کی عمارتیں تعمیر کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرے گی ۔ سنگا پور اور جاپان سے جو نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہیں بلکہ ٹکنالوجی بھی رکھتے ہیں، امراوتی شہر کے تعمیری کاموں میں حصہ داربننے کی خواہش کرچکے ہیں ، جس پر ان دو ممالک نے اپنی رضا مندی و دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے ۔ پربھاکر نے کہا کہ ملک بھر میں ایک لاکھ دعوت نامے روانہ کئے جارہے ہیں۔ پانچ ہزار وی آئی پیز کو تقریب میں مدعو کیا جارہا ہے ۔ وی آئی پیز میں مرکزی وزراء تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس ، گورنرس ، ججس، ارکان پارلیمنٹ اور صنعت کار شامل ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں