پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج اپنے برکس شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ میک ان انڈیا اور اسکل انڈیا کے بشمول بیانر تلے پروگرام میں سرمایہ کاری کرے۔ اسی دوران ہندوستان نے گروپ کے ارکان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے ۔ برکس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ حکومت نے کارپوریٹ ٹیکسس کو کم کرنے کے لئے واضح روڈ میاپ تیار کیا ہے اور ہندوستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی متوسط مدتی ترقی کے امکانات میں کئی پالیسی اقدامات کے بعد کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔ ریلوے دفاع اور انشورنس کے شعبوں میں راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آزادانہ اقدامات کئے گئے ۔ کوئلہ اور کانکنی کے شعبوں میں بہتری دیکھی جارہی ہے ، ہم گدس اور سرویس ٹیکسس کو روبہ عمل لانے کے لئے حوصلہ مند اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹر کچر کے شعبہ میں عوامی سرمایہ کاری پر توجہ دی جارہی ہے اور اس طرح کے اقدامات برکس ممالک کی کمپنیوں کے لئے ہندوستان میں کام کرنے کے وسیع تر مواقع فراہم کرے گی ۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے ترقی کی شرح میں اضافہ کے لئے کئے جارہے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ ترقی میں مالیہ کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ اس خصوصی میں170ملین سے زائد بینک اکاؤنٹس کھولے گئے اور زائد از100ملین ڈیبٹ کارڈ انشورنس کا احاطہ کرتے ہوئے جاری کئے گئے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کے شعبہ میں میک ا ن انڈیا کے تحت ہندوستان کو نئی جہت ملی ہے ۔ اسکل انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات سے ہندوستان میں کام کرنے کے لئے سازگار ماحول فراہم ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا جہاں تک معاملہ ہے، سال2014-15کے دوران تاریخی حد تک پہنچ گیا ہے اور یہ اعداد و شمار44بلین امریکی ڈالر رہے جب کہ فاسٹ ریزرو سب سے زیادہ350بلین امریکی ڈالر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے جو رکاوٹیں ہیں اس کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ سشما سوراج کل سہ روزہ دورہ پر روس پہنچی تاکہ وہ سالانہ ہند۔ روس بین حکومتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرسکیں جس میں دونوں ممالک اہم مسائل بشمول اسپیس ، دفاع، توانائی اور تجارت کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔
Invest in India, Sushma Swaraj tells BRICS nations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں