کناڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-21

کناڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب

مونٹریال، کلگری
رائٹر
کناڈا میں پارلیمانی انتخابات کے جزوی نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور کنزرویٹو پارٹی کا9سالہ حکمرانی کا اختتام ہوگیا ہے۔ لبرل پارٹی کے لیڈر جسٹن ٹروڈو کو184انتخابی اضلاع میں برتری حاصل ہے ۔ کناڈا میں سی بی سی اور سی ٹی وی نیٹ ورک کی پیشگوئی کے مطابق وزیر اعظم پیئر ٹروڈو کے بیٹے جسٹن ٹروڈو اب اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ دوسری جانب صاحب اقتدار کنزرویٹو کے وزیر اعظم اسٹیون ہارپر نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔ انہیں102اضلاع میں برتری حاصل ہے ۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے اسٹیون ہار پر کا کہناتھا کہ وہ پہلے ہی ٹورڈو کو مبارک باد دے چکے ہیں اور کنٹرویٹو پارٹی بغیر ہچکچاہٹ کے نتائج کو تسلیم کرے گی ۔ سی بی سی کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ بائیں بازو کی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی اپنی54نشستوں کا ایک تہائی حصہ گنوا دے گی جو اس نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں حاصل کی تھیں۔اکثریت میں حکومت بنانے کے لئے کسی بھی جماعت کو338ارکان پر مشتمل پارلیمان میں 170نشستیں درکار ہوتی ہیں ۔ مغربی صوبوں میں ابتدائی گنتی کے مطابق لبرلز کو32نشستوں کی برتری حاصل ہے ۔ جیسے ہی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا کنزرویٹو کے سابق وزیر انصاف پیٹر میکے کا کہنا تھا کہ یہاں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے ، ایٹلانٹک کناڈا میں ہماری گرفت مضبوط ہوا کرتی تھی لیکن یہ ویسا نہیں ہوا جس کی ہمیں امید تھی ۔ کنزرویٹیو کو اب اس بات کا خطرہ ہے کہ وہ ایٹلانٹک کناڈا میں تمام13نشستیں ہار جائیں گے جو انہوں نے2011کے انتخابات میں حاصل کی تھیں۔ لبرلز کے لئے حالات اچانک تبدیل ہوئے ہیں اور انتخابات سے قبل ان کے پاس صرف36نشستیں تھیں لیکن اب امید کی جارہی ہے کہ وہ اکثریت میں کابینہ قائم کرسکیں گے ۔ یہ کناڈا کی تاریخ میں سب سے طویل اور ممکنہ طور پر کانٹے دار انتخابی مہم سمجھی جارہی تھی جس میں امید وار اور لیڈرس نے پورے ملک کے ووٹرز کے پاس باربار جاکر ان کے لئے ووٹ ڈالنے کا کہا تھا۔
ٹورنٹو سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب کناڈا کے عام انتخابات میں19ہندوستانی نژاد امید واروں نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد پارلیمنٹ میں ان امید واروں کی تعداد دگنی سے زیادہ ہوگئی ۔ انتخابات میں 15ہند۔ کناڈا ئی لبرل پارٹی کے امید واروں نے کامیابی حاصل کی جب کہ کنزر ویٹو پارٹی کے تین امید واروں کو منتخب قرار دیا گیا ۔ پارلیمنٹ کی338نشستون میں سے نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک ہند۔ کناڈائی امید وار کو بھی فتح قرار دیا گیا ۔ 65سالہ کنرویٹیو کے رکن پارلیمنٹ دیپک اوبرائے نے کالگیری نارسٹ لان سے مسلسل 7ویں مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔ کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ ٹم ایل نے ایڈ منٹن مسلس ووڈ کی اپنی نشست برقرار رکھی۔ علاوہ ازیں لبرل پارٹی کے امید وار راج گریوال( بریمپٹن ایسٹ) رمیش سنگھا(بریمپٹن سنٹر) کمل کھیرا( بریمپٹن ویسٹ) اوبی سہوتا( بریمپٹن ناتھ) اور سونیا سدھو بریمپٹن ساؤتھ نے کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ہونے والے دیگر ہند۔ کناڈائی لبرل امید واروں میں نودیپ ہینس( میسی ساؤ کا، ملٹن) گگن سیکنڈ میسی ساؤگا ، اسٹریٹ ویلا، راج سیانی کینچر سنٹر، باردیش چھاگر، واٹرو اور باب سرایا شامل ہیں۔ دیگر کامیاب لبرل امید واروں میں یاسمن رتنی ، چندرا آریہ ، ہرجیت سجن، سکھ دھلیوال جاتی سدھو اور جسویرسندھو شامل ہیں ۔

Canada election: Liberals sweep to power

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں