حکومت تلنگانہ آئی ٹی سیکٹر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے وعدہ پر قائم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-31

حکومت تلنگانہ آئی ٹی سیکٹر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے وعدہ پر قائم

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
حکومت تلنگانہ، ریاست میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے عہد پر قائم ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت آئی ٹی پارک ، ایس ای زیڈ، لے آؤٹس اور آئی ٹی کمپنیوں کو بنیادی سہولتیں جیسے سڑک ، برقی، پانی اور سوریج فراہم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کا رپوریشن لمٹیڈ( ٹی ایس آئی آئی سی) کو ان سہولتوں کی فراہمی کے نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے ۔ یہ کارپوریشن حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تال میل سے آئی ٹی سیکٹرس کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ پر عمل کرے گا۔ محکمہ آئی ٹی اور کارپوریشن نے مادھو پور میں آئی ٹی پارک کو فروغ دیا ہے جہاں مختلف مشہور کمپنیاں اپنے پراجکٹوں پر کام کررہی ہیں۔ یہاں صرف سافٹ ویر شعبہ میں چار لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وزیر پ نچایت راج وآئی ٹی کے ٹی آر نے مادھا پور میں سڑکوں اور آبرسانی پائپ لائن تنصیب کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد یہ بات کہی ۔ کارپوریشن16کروڑ روپے کے مصارف سے یہاں سڑکوں کی توسیع کرے گا جب کہ واٹر ورکس 25کروڑ روپے کے تخمینہ مصارف سے مادھا پور کے آئی ٹی پارک میں آبرسانی کاموں کو انجام دے گا۔ منصف نیوز بیورو کے بموجب ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت حیدرآباد کو عالمی معیاری شہر میں تبدیل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔ آج مادھا پور ہائی ٹیک سٹی میں آئی ٹی گوریڈ ور میں 16 کروڑ روپے کے مصارف سے وسیع و عریض شاہراہوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی طرز کے شہر کے طور پر فروغ دینے کے لئے درکار تمام صلاحیتیں موجود ہیں، اور حکومت تلنگانہ حیدرآباد میں بہترین بنیادی سہولتیں24گھنٹہ کار کرد وائی فائی خدمات، پینے کا پانی ، تسلی بخش برقی سربراہی کو یقینی بناتے ہوئے حیدرآباد کو دنیا کے بہترین شہروں کی صف میں شامل کرے گی ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت26روڑ روپے کے مصارف سے ہائی ٹیک سٹی میں وائی فائی خدمات کو توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی ، رکن اسمبلی سری لنگم پلے اے گاندھی، کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن، کمشنر سائبر آباد ، وی سی آنند، منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس بورڈ جناردھن ریڈی ، اور دیگر موجودتھے ۔

Hyderabad will be no.1 in IT sector: KTR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں