پی ٹی آئی
اپنے حلف شیو سینا کی جانب سے پاکستانی گلو کار غلام علی کا پروگرام منسوخ کروانے کے چند دن بعد چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس نے آج عملاً غزل گلو کار کو یہ کہتے ہوئے دعوت نامہ دیا کہ اگر وہ ہنوز شہر میں پروگرام پیش کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ان کی حکومت سیکوریٹی نقائص سے پاک انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ فڈ نویس نے یہاں انڈیا کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلی مرتبہ منتظمین کی جانب سے قدم پیچھے ہٹا لینے کے باعث پروگرام نہیں ہوا لیکن اگر غلام علی جی ممبئی یا مہاراشٹرا میں دوبارہ پروگرام کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کے لئے نقائص سے پاک سکوریٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ہماری پارٹی کا آدمی بھی قانون شکنی کا مرتکب پایاجائے تو ہمیں اسے سلاخوں کے پیچھے بھیجنے اور قانونی چارہ جوئی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ سینا پر در پردہ حملہ کرتے ہوئے فڈ نویس نے کہا کہ غلام علی کو کسی مذہب یا ملک سے جوڑنا غلط ہوگاکیونکہ وہ ایک فنکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ پاکستان خورشید قصوری کی کتاب کی رسم اجرا کے لئے سیکوریٹی کی فراہمی کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کو ان کے خیالات کی توثیق کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔ فڈ نویس نے کہا کہ حلیف شیو سینا کے ساتھ اسے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور مراٹھی میں سینا کی جانب سے جو بیانات دئیے گئے قومی میڈیا نے اسے اکثر غلط سمجھا ہے۔ دونوں پارٹیاں ریاستی کابینہ کا حصہ ہیں ۔ ہم نے کبھی اختلاف کے ساتھ فیصلے نہیں کئے ۔ ہم ہمیشہ ساتھ رہے ہیں ۔
Will ensure security to Ghulam Ali if he wishes to perform here, Maha CM Fadnavis
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں