عثمانیہ ہاسپٹل حیدرآباد میں جگر کی خودکار پیوند کاری کا پہلا آپریشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-30

عثمانیہ ہاسپٹل حیدرآباد میں جگر کی خودکار پیوند کاری کا پہلا آپریشن

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
شہر کے معروف دواخانہ عثمانیہ میں دنیا کا دوسرا منفرد اور ملک بھر میں پہلی بارAuto Transplantation of Liverکی پیوند کاری آپریشن انجام دیا گیا۔ آج دواخانہ عثمانیہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر رگھو رام نے اس آپریشن کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نلگنڈہ کے متکور منڈل کے متوطن ناگاراجو عمر24سال جگر کے مختلف امراض کا شکار تھا جس کی وجہ سے جگر کی کارکردگی تقریبا ختم ہوچکی تھی جس کے نچلے حصہ کو خون کی روانگی کے عمل میں خلل پڑ رہا تھا ۔ ناگاراجو کا علاج کرانے دوڑ دھوپ کرنے لگے مگر علاج پر ہونے والے اخراجات برداشت کرنا ان کے دسترس سے باہر تھا ۔ تھک ہارکرناگا راجو کو دواخانہ عثمانیہ سے رجوع کیا گیا ۔ دواخانے کے ڈاکٹرس نے پہلے جگر تبدیل کرنے کے متعلق منصوبہ بنایا اور سلسلہ علاج شروع کیا۔ مگر دو ماہ کے گزر جانے کے باوجود پیوند کاری کرنے کے لئے دوسرا جگر دستیاب نہیں ہوسکا ۔ اس دوران ناگا راجو کی صحت مسلسل گرتی جارہی تھی ۔ ایسے مین عثمانیہ دواخانہ کے ڈاکٹرس کو کناڈا کے شہر ٹورنٹو میں دنیا بھر میں پہلی بارAuto Transplantation of Liverکے کامیاب آپریشن سے تحریک پاکر ڈپارٹمنٹ آف سرجیکل گیاسٹر وانٹر ولوجی کے صدر شعبہ ڈاکٹر سی ایچ مدھون سدن، صدر شعبہ انستھیا لوجی ڈاکٹر رگھو رام کی قیادت میں ملک بھر میں پہلی بار ناگا راجو کاAuto Transplantation of Liver آپریشن انجام دینے کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس آپریشن میں مریض کے متاثرہ جگر کو جسم سے علیحدہ کرتے ہوئے اس میں موجو د نقائص (رگوں و دیگر نسوں) کو صاف کیا جاتا ہے اور پھر دوبارہ مریض کے جسم میں پیوند کاری کردی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر رگھو رام نے کہا کہ یہ آپریشن کافی آزمائشی ہوتا ہے ۔ انتہائی حساس بھی ہوتا ہے جس میں مریض کے بچنے کے بہت کم امکانات ہوتے ہیں۔ چونکہ ناگا راجو کو بچانے کے لئے دوسرا متبادل دستیاب نہیں تھا۔ ڈاکٹروں کو اس انتہائی پیچیدہ آپریشن کرنا پڑا اور عثمانیہ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ اس طرح کے آپریشن کرتے ہوئے ملک کے شعبہ طب میں نئی تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے کہا کہ اب مریض ناگا راجو روبہ صحت ہے اور آئندہ چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہوجائے گا جس کے بعد وہ دیگر صحت مند افراد کی طرح معمول کے کام انجام دینے کے قابل ہوجائے گا۔ ڈاکٹر رگھو رام نے کہا کہ اس طرح کا آپریشن انجام دیتے ہوئے دواخانہ عثمانیہ کے ڈاکٹرس نے ثابت کردیا کہ اس معروف دواخانہ میں ہر طرح کے آپریشنس انجام دئیے جاتے ہیں اور دواخانے میں برسر خدمت ڈاکٹر انسانیت نواز اور قابل ہیں ۔ ڈاکٹر رگھو رام نے اس آپریشن کی ٹیم ڈاکٹر گھو، ڈاکٹر پانڈو نائک، ڈاکٹر اندرا ، ڈاکٹر چندر شیکھر ، پروفیسر پرتاپ ریڈی، ڈاکٹر رو ی موہن اور ڈاکٹر موکشا پر سونا کو مبارکباد اور تہنیت پیش کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں