عنقریب قومی اقل ترین اجرت قانون مرکزی حکومت وضع کرے گی - وزیر محنت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-14

عنقریب قومی اقل ترین اجرت قانون مرکزی حکومت وضع کرے گی - وزیر محنت

کولکتہ
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر لیبر بنڈارودتاتریہ نے آج یہاں کہا کہ مرکز بہت جلد قومی اقل ترین اجرت قانون وضع کرے گا اور تمام ریاستی حکومتوں کو اسے نافذ کرنا ہوگا ۔ سی آئی آئی کے قومی کونسل اجلاس کے وقفوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کوہی اقل ترین اجرت مقرر کنی ہوگی ، تاہم ہم قومی اقل ترین اجرت قانون چاہتے ہیں ۔ ہم اس قانون پر عمل آوری چاہتے ہیں ۔ ہر ریاست کو اس پر عمل آوری کرنی ہوگی ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اجرتوں سے متعلق فارمولہ تیار ہے اور بہت جلد اسے پیش کیاجائے گا۔ اب ہم ایک فارمولہ تیار کررہے ہیں اور اندرون دو ماہ اس پر عمل آوری کے لئے تیار ہین۔ ہم یہ اعلان کریں گے کہ قومی سطح پر اقل ترین اجرت کیا ہونی چاہئے اور اسی کے مطابق تمام ریاستی حکومتوں کو اسے نافذ کرنا ہوگا ۔ ہم نے اس معاملہ پر ریاستوں اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ ٹریڈ یونینیں15ہزار(اقل ترین اجرت) کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ فی الحال اقل ترین اجرت160روپے مقرر ہے۔ مرکز نے جاریہ سال137روپے اجرت کو بڑھا کر160روپے مقرر کیا تھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک مرکز ایک کروڑ افراد کی بھرتی کرے گا، مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکز لیبر قوانین میں چار اہم ضابطہ متعارف کرانے کامنصوبہ رکھتا ہے ۔

Centre to come out with National Minimum Wage Act soon: Bandaru Dattatreya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں