پہلے مرحلہ میں زبردست رائے دہی حوصلہ افزا - وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-14

پہلے مرحلہ میں زبردست رائے دہی حوصلہ افزا - وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار

پٹنہ
یو این آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بہار اسمبلی کے پہلے مرحلہ کے49اسمبلی حلقوں میں ہوئے انتخابات میں بہتر مظاہرہ کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا زوال اب قریب آپہنچا ہے ۔ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے جنتادل متحدہ جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار نے کرپشن کے معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقاریر میں عوام کو عوامی زندگی میں ایمانداری کی بات سمجھاتے ہیں لیکن بد عنوانی کے معاملے پر ان کی خاموشی کچھ اور ہی کہتی ہے ۔ پہلے مرحلے کی زبردست پولنگ سے حوصلہ پاکر کمار نے ٹوئٹر پر رائے دہندوں کا شکریہ ادا ظآاہر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے مرحلہ کے انتخابات میں بھاری رائے دہی اور اس میں خاص طور پر خواتین کی شرکت کے لئے ریاست کے ووٹروں کا بہت بہت شکری۔ عظیم اتحاد کے تئیں آپ کا اعتماد، دعا اور حمایت کے لئے میں آپ سب کا شکر گزار ہوں ۔ کمار نے وزیر اعظم پر نشانہ لگاتے ہوئے ایک کے بعد ایک تین ٹوئٹ کئے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا، نریندر مودی اپنی تقریروں میں لوگوں کو بد عنوانی اور عوامی زندگی میں ایمانداری کی تعلیم دیتے ہیں لیکن بد عنوانی کے معاملے پر ان کی خاموشی کچھ اور ہی کہتی ہے ۔ ان کی کہی ہوئی کوئی بات کسی بھی طرح سے ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتی۔ انہوں نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ ہم لوگوں نے للت گیٹ کیس اور ویاپم کے معاملہ میں بد عنوانی کے خلاف ان کے عزم کو دیکھ چکے ہیں۔ ایسا آخری کب ہوا ہے جب مودی جی نے جو کہا وہی کیا بھی ہو۔

Bihar first phase polling: Women sympathetic to Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں