امراوتی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی دعوت- آندھرا تلنگانہ وزرائے اعلیٰ کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

امراوتی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی دعوت- آندھرا تلنگانہ وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ کی قیامگاہ واقع سی ایم کیمپ آف پہونچ کران سے ملاقات کی انہیں 22اکتوبر کو منعقد کی جانے والی آندھر اپردیش کے صدر مقام امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرنے کے لئے انہیں دعوت نامہ حوالے کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ان کی رہائش گاہ کے باب الداخلہ پر این چندرا بابو نائیڈو کا خیر مقدم کیا۔ ان دونوں قائدین نے تقریبا30منٹ تک ملک اور دونوں ریاستوں کے سیاسی حالت پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف منسٹر اے پی این چندر ابابو نائیڈو جو چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے کٹر سیاسی حریف ہیں انہوں نے تمام سیاسی رقابتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے آج انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست محمد محمود علی ، ریاستی وزراء این نرسمہا ریڈی جگدیش ریڈی، کے تارک راما راؤ ، تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے اراکین اسمبلی رمنا ، امی دیا کر راؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں چیف منسٹر آندھر اپردیش این چندرا بابو نائیڈو تلنگانہ کے چیف منسٹر کی رہائش گاہ سے راج بھون روانہ ہوگئے انہوں نے راج بھون پہونچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرکے امراوتی کے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کرنے کے لئے انہیں دعوت نامہ حوالے کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرنے کے فوری بعد ان کے فارم ہاؤس واقع ضلع میدک روانہ ہوگئے ۔

Andhra Pradesh CM Chandrababu Naidu calls on KCR, invites him to Amaravati ceremony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں