علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-04

علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال کا انتقال

Justice-Javed-Iqbal
اسلام آباد
یو این آئی
شاعر، مشرق علامہ اقبال کے فرزند ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کا پچھلے پہر انتقال ہوگیا ۔ وہ91برس کے تھے ۔ جسٹس جاوید اقبال کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ مرحوم کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا اور وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ادا کی گئی۔ جسٹس جاوید اقبال 5اکتوبر1924کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے1944میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور 1956میں لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ8مارچ1982ء سے5اکتوبر1986تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے ۔ مرحوم نے نظریہ پاکستان پر متعددکتابیں لکھی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے والد کے تعلق سے اس تاثر کو مستر د کرتے تھے کہ علامہ اقبال نے ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کے قیام کی کوئی تجویز رکھی تھی ۔

Justice (retd) Javed Iqbal, son of Allama Iqbal, passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں