بےنظیر بھٹو کے قتل کے لیے جنرل مشرف ذمہ دار - امریکی صحافی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

بےنظیر بھٹو کے قتل کے لیے جنرل مشرف ذمہ دار - امریکی صحافی

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے لئے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ مطلع کرچکی تھیں کہ انہیں موت کی دھمکیون کا سامنا ہے ۔ ایک امریکی صحافی مارک سیگل نے یہ بات کہی۔ ایک خلیجی ملک کی انٹلی جنس ایجنسی نے ایک فون کا کال کا پتہ چلایا تھا جس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی تھی ۔ اس فون کال کے مطابق جنرل پرویز مشریف کے تین ساتھی ان منصوبوں کا حصہ تھے ۔ جیو نیوز نے سیگل کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ ان کا بیان قتل کیس میں قلمبند کیا گیا ہے ۔ امریکی صحافی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جنرل پرویز مشرف سے گزارش کی تھی کہ وہ انہیں غیر ملکی سیکوریٹی ٹیم کو پاکستان لانے کی اجازت دیں ۔ سابق صدرنے بیرونی سیکوریٹی ٹیم اور کاروں کو لانے کی گزارشوں کو مسترد کردیا تھا ۔ سیگل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بے نظیر کی سیکوریٹی کے لئے فراہم کردہ موبائل جامرس اس سانحہ کے وقت غیر کارکرد تھے ۔

Pervez Musharraf was responsible for Benazir Bhutto's assassination: American journalist Mark Siegel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں