ہندوستان کے الزامات کا جواب دینے کے لیے پاکستان تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

ہندوستان کے الزامات کا جواب دینے کے لیے پاکستان تیار

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان نے ہندوستان کی سر زمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تعلق سے ہندوستان کے الزامات کا کرار جواب دینے کی تیاری کرلی ہے ۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی پی پی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعات میں ہندوستان کے ملو ث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ اور وہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے70 ویں اجلاس میں اس معاملہ کی موثر طریقہ سے اٹھانے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنی سر زمین سے دہشت گردی کے کاتمہ کا عزم کررکھا ہے ۔ اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگجوؤں کو اس کی زمین کا استعمال نہیں کرنے دیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اس کے ساتھ امن قائم کرنے کی پاکستان کی کوششوں پر اعتماد کرنا چاہئے اور اسلام آباد کی طرف جنگی نظر سے رکھنا بند کردینا چاہئے ، ہندوستان کو کشمیر سمیت تمام امور پر امن تجاویز لاکر علاقہ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ تعقلات معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف 30ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مختلف قومی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں