وزیراعظم مودی کے نہایت مصروف دورہ امریکہ کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

وزیراعظم مودی کے نہایت مصروف دورہ امریکہ کا آغاز

نیویارک
یو این آئی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد ہنگامی اصلاح پر مزید زور ڈالنے اور دہشت گردی کے خلاف سخت پیغام دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا انتہائی مصروف امریکی دورہ شروع ہونے جارہا ہے ۔ ان کی مصروفیات میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی مجلس سے خطاب بھی شامل ہے ۔ یہ اطلاع ذمہ داران نے کل رات یہاں نامہ نگاروں کو دی۔ ایک ہفتے کے اس دورے میں مودی چیف ایگزیکٹیو آفیسرس کے علاوہ غیر مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کریں گے اور اقوام متحدہ کی طرف سے پائیدار ترقی سے متعلق چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔ وزیر اعظم مالیاتی شعبے سے متعلق ایک گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گے اور ان غیر ملکی سرمایہ کار اداروں سے اہم بات چیت کریں گے جو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ وزیر اعظم میڈیا اور مواصلات پر بھی ایک گول میز کانفرنس میں حصہ لیں گے جس کا اہتمام نیوز کارپوریشن کے چیرمین ارمروک نے کیا ہے ۔ مودی اس کے بعد26ستمبر سے کیلی فورنیا کا دور روزہ دورہ کریں گے ۔ سلی کون ویلی میں وہ فورچون500کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ مودی کا امریکی دورہ کا پہلا حصہ نیویارک پہونچنے کے ساتھ شروع ہوگیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہ اطلاع دی ۔ ایر پورٹ پر ہندوستانی سفیر ارون کے، سنگھ اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندہ اشوک مکھرجی ، قونصل جنرل ڈی مولیا وردیگرلوگوں نے مودی کا خیر مقدم کیا۔ مودی28ستمبر کو دوبارہ نیویارک لوٹیں گے جہاں وہ میزبان صدر بارک اوباما کے ساتھ باہمی ملاقات کریں گے ۔ اور اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی امن بردار کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔ مودی کل پائیدار ترقی سے متعلق چوٹی کانفرنس میں عالمی سربراہان مملکت سے خطاب کریں گے ۔ اس کانفرنس کا اہتمام اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے کیا ہے ۔ اس کانفرنس میں مابعد2015ترقیاتی ایجنڈہ منظور کیاجائے گا ۔ کو ہندوستان گروپ 4کی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ اس گروپ میں ہندوستان کے علاوہ جاپان جرمنی اور برازیل شامل ہیں ۔ ویسٹ کوسٹ رواانہ ہونے سے قبل مودی فیس بک کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر مارک زکر برگ سے ملاقات کریں گے ۔ سین جوز میں وہ ہندوستانی بررادری کی طرف سے استقبالیہ کی ایک بڑی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ۔ شہر میں قیام کے دوران مودی فرانس کے صدر کے علاوہ بھوٹان، سویڈن ، گیانا اور قبرص کے لیڈرس نیز برازیل، جاپان اور جرمنی کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے ۔ کیلی فورنیا میں مودی ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق پالیسی کے تعلق سے اپنی سوچ پر بات چیت کرسکتے ہیں ۔
نیویارک سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب امریکہ میں ایک گروپ کے چند کارکنوں ، تنظیموں اور پٹیل برادری کے چند ارکان نے دورہ کنندہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔ مودی آج یہاں پہنچے ۔ اس مہم کے دوران نیویارک اور سان جوس میں مظاہرے کئے جائیں گے جہاں مودی سفر کریں گے ۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانہ پر مہم چلائی جائے گی جب کہ الائنس برائے جسٹس اور اکاؤنٹیبلٹی( اے جے اے) کی جانب سے مودی فیل نام سے شروع کردہ مہم کے تحت ایک بڑا مل بورڈ بھی نصب کیاجائے گا۔ اے جے اے نے سلیکان ویلی میں ایک بہت بڑا بل بورڈ نصب کیا ہے ۔ اے جے اے نے کہا کہ ہم مودی کے ترقیاتیایجنڈہ کے خلاف ہیں ۔ اس تنظیم نے اس امید کا اظہارکیا کہ اس طرح کے بل بورڈس مختلف علاقوں میں نصب کئے جائیں گے جن کے ذریعہ امریکی عوام کو مودی کے ناقص ریکارڈس کے تعلق سے آگاہ کرایاجائے گا ۔ اے جے اے 27ستمبر کو سان جوس میں ساپ سنٹر کے روبر احتجاج کا بھی منصوبہ رکھتی ہے جہاں مودی تقریبا19,500ہندوستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کریں گے ۔ نیویارک کی سکھ فارجسٹس نامی جسٹس نے کہا ہے کہ وہ بھی اقوام متحدہ کے پاس اسی طرح کا احتجاج کرے گی۔ اس تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا کہ فیس بک ہیڈ کوارٹر پر مودی اور فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ کے درمیان ملاقات کے موقع پر ان سے سوالات کرنے والے10ہزار یو ایس ڈالر انعام بھی دیاجائے گا۔ پٹیل برادری کے ایک گروپ نے جو گجرات میں پولیس کے خلاف احتجاج کررہا ہے ، کہا ہے کہ نیویارک اور سان جوس میں مودی کے خلاف سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ۔
نیویارک سے یو این آئی کی اطلاع کے بموجب مودی حکومت کو اس وقت ایک بڑی راحت ملی جب امریکہ میں موجود پٹیل برادری کے ایک گروپ نے گجرات میں اپنی کمیونٹی کے لئے تحفظات کے مطالبہ پر مودی کے خلاف احتجاج کرنے کے منصوبہ سے دستبرداری اختیار کرلی اور کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم کا خیر مقدم کیاجائے ۔ پٹیل گروپ کے ایک ترجمان نے تاہم اشارہ دیا کہ مودی کو تحفظات اور پولیس ظلم سے واقف کروایاجائے گا لیکن کسی طرح کا احتجاج نہیں کیاجائے گا۔

India's Modi begins rock star-like US tour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں