بہار - این ڈی اے اور سیکولر اتحاد میں کانٹے کی ٹکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

بہار - این ڈی اے اور سیکولر اتحاد میں کانٹے کی ٹکر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دو ٹیلی ویژن چیانلس پر آج رات پش کردہ اوپنین پولس کے مطابق بہاراسمبلی انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے اور جنتادل یو آر جے ڈی اور کانگریس پر مشتمل عظیم اتحاد کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ انڈیا ٹی وی سی ووٹر کے اوپنین پول کے مطابق این ڈی آے کو109تا125نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہیں ۔ جب کہ نتیش کمار کی جنتادل یو، لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی اور کانگریس کے اتحاد کو243رکنی بہار اسمبلی میں104سے120نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے اس اوپنین پول کے مطابق دیگر کو10تا18نشستیں حاصل ہوں گی ۔ ٹائمز نو۔ سی ووٹر کے اوپنین پول میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ این ڈی اے کو117سیٹیں حاصل ہوں گی جب کہ عظیم اتحاد کو 112نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ جب کہ دیگر کو14سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اگرچہ این ڈی اے نے چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے اپنے کسی امید وار کو نمایاں نہیں کیا ہے لیکن سروے میں جن افراد کے خیالات معلوم کوئے گئے ان میں سے46۔8فیصد میں موجودہ چیف منسٹر نتیش کمار کی تائید کی جب کہ16فیصد بی جے پی لیڈر سشیل کمار کے حق میں ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں