حج کے دوران پیش آنے والے سانحات کی تاریخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-25

حج کے دوران پیش آنے والے سانحات کی تاریخ

جدہ
یو این آئی
حج2015کے دوران دو بڑے سانحات میں بڑی تعداد میں حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ پہلے 12ستمبر کو مکہ میں تعمیراتی کرین کے حادثہ میں107حجاج جان بحق ہوئے ۔ دوسرے سانحہ میں جو24ستمبر کو جمرات پل پر رمی کے دوران پیش آیا ۔ اس سانحہ میں400سے زائد حاجی جاں بحق ہوگئے جب کہ سینکڑوں دیگر زخمی ہیں۔ رواں برس پیش آنے والے سانحات سے قبل بھی حج کے دوران مختلف سانحات پیش آئے ہیں ۔
٭ 2006میں حج کے دوران منیٰ کے مقام پر بھگدڑ مچنے سے346حاجی جاں بحق اور1000سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
٭ 2004میں منیٰ میں ہی شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس سے251حجاج جاں بحق اور244زخمی ہوئے ۔
٭ 2003میں بھی جمرات کے مقام پر ہی رمی کے دوران بھگدڑ میں14حاجی جاں بحق ہوئے۔
٭ 2001میں35حجاج بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔
٭ 1998میں رمی جمار کے دوران بھگدڑ مچ گی تھی اور118حجاج جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ180زخمی ہوئے تھے ۔
٭ 1997میں منیٰ کے میداں میں حاجیوں کے خیموں میں بھڑک اٹھی تھی جس سے347حجاج جاں بحق اور1500زخمی ہوئے ۔
٭ 1994ء میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران منیٰ میں بھگدڑ سے270حجاج جاں بحق ہوئے تھے ۔
٭ 1990میں سے بد ترین واقعہ پیش آیا تھا جب جمرات کی رمی کے دوران پل پر1426حجاج جان بحق ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والے اکثر حجاج کا تعلق انڈونیشیا، ملائشیا اور پاکستان سے تھا۔
٭ 1975میں حاجیوں کے خیمے میں ایک گیس سلینڈر پھٹ گیا تھا۔ آتشزدگی کے باعث200افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں