پی ٹی آئی
مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ نے آج کہا کہ ان کی وزارت ہندوستان کو دنیا کے ماہرین کا دارالحکومت بنانے اور اقلیتوں میں اسے حقیقت بنانے وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ کے مطابق کام کررہی ہے۔ مولانا آزاد اکیڈیمی فاراسکل ڈیولپمنٹ(ایم اے این اے ایس) میں مہارت کی ترقی سے متعلق ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب میں طلبہ میں سرٹیفکٹ اور امیدواروں میں خود روزگاری کے لئے قرضہ جات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد نے ہمیشہ تعلیم کو انسانی ترقی کی بنیاد کے طور پر پیش کیا ہے اور وہ چاہتے تھے کہ ہر ایک ہندوستانی تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے ہمیشہ یکساں تعلیمی نظام کی تخلیق پر زور دیتے رہے ۔ اس طرح ملک کا دانشور طبقہ میں متناسب فکر و خیال پر وان چڑھ سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے آج ملک میں عصری ضروریات کے لحاظ سے مہارت کے فروغ پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ہے ۔ اس طرح ہر ایک کو اس کے ثمرات حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی ملک کا معاشی دارالحکومت ہے اور یہاں تجارت اور اپنا خود کا کاروبار چلانے کا رجحان پایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم اے این اے ایس کے توسط سے میں خود روزگار حاصل کرنے اس شہر کے رجحان کا ثبوت دیکھنا چاہتی ہوں۔ اس رجحان کو نہ صرف اقلیتوں لاگو کیاجائے بلکہ اسے تمام خواتین میں بھی یہ رجحان ہونا چاہئے ۔ اس طرح ہندوستان میں اقلیتوں کی بہبود کی تاریخ کا ایک نیا باب کھل سکتا ہے ۔ نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ میں آپ سے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں کہ ممبئی میں اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی ہماری کوششیں اپنے کارآمد نتائج دکھارہے ہیں ۔ ایم اے این اے ایس کی اختراعی اسکیم سے وزیر اعظم کی میک ان انڈیا کوششوں کو تقویت پہنچائے گی ۔ ممبئی کے مضافات بھاندوپ ، ممبرا، ساکی ناکہ، کرلا اور میرا روڈ جیسے علاقوں میں قائم مہارت میں ترقی کے کوششوں اور ٹریننگ کے مثبت نتائج سے حوصلہ پاکر مہاراشٹرا کے دیگر علاقوں جیسے بھیونڈی ، ناگپور اور بارامگی میں مقامی ضروریات کے لحاظ سے اسکل ڈیولپمنٹ کے مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ نجمہ ہبت اللہ نے عوام کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اقلیتوں میں خود اختیاری حاصل کرنے کے نظریہ کو یاد دلاتے ہوئے نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے تعلق سے ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر کا جو نعرہ دیا تھا اس کو لے کر ہماری وزارت دینی مدارس میں خود جاکر وہاں کے طلباء کو ایسی عصری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت دے رہی ہے جس سے یہ طلبا مدارس سے فارغ ہونے کے بعد اپنے مستقبل کے لئے متبادل ذریعہ معاش بھی تلاش کرسکتے ہیں ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں