وقوف عرفات کے ساتھ فریضہ حج کی تکمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-23

وقوف عرفات کے ساتھ فریضہ حج کی تکمیل

منیٰ
پی ٹی آئی
دیڑھ لاکھ ہندوستانیوں نے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ آج حج کی ادائیگی کی شروعات کی جو دنیا کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع ہوتا ہے ۔ وہ پہلے مناسک کی ادائیگی کے لئے مکہ کے مقدس شہر سے سفر کر کے قریب میں واقع خیموں کے شہر منیٰ پہنچے۔ لبیک اللھم لبیک کی صداؤں کے ساتھ احرام میں ملبوس عازمین نے گروپس کی شکل میں خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرنا شروع کیا ۔ عازمین کی قابل لحاظ تعداد نے مکہ تا منیٰ تقریبا پانچ کلو میٹر کا سفر کل رات میں ہی شروع کردیا تھا جب کہ بیشتر کا سفر آج نماز فجر کے بعد شروع ہوا۔ بیشتر عازمین اپنے متعلقہ حج مشنس اور سعودی حکومت کی فراہم کردہ بسوں میں سوار ہوکر منیٰ پہنچے جب کہ بعض نے پیدل چلنے کو ترجیح دی۔ چند عازمین وہیل چیر پر بھی دکھائی دئے ۔ منیٰ میں جذباتی مناظر دکھائی گئے ۔ یہاں پہنچنے پر کئی عازمین اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور کئی اللہ کا شکر ادا کرتے رہے کہ اس نے ان کا حج ممکن بنایا۔ عازمین منیٰ میں عبادت و تلاوت کے ساتھ شب بسر کریں گے ۔ وہ کل میدان عرفات روانہ ہوں گے ۔ وقوف عرفات، گناہوں کو معافی، اللہ سے اس کی رحمت کی طلبی اور خطبہ حج کی سماعت ہوگی۔ منیٰ میں عازمین کے لئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار فائر پروف خیمے نصب کئے گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ پوری وادی منیٰ میں پانی کے پائپس کا جال بچھا دیا گیا ۔ وقوف عرفات کے بعد عازمین قریبی مزدلفہ روانہ ہوں گے تاکہ رمی جمار کے لئے کنکریاں چن سکیں ۔ ماضی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ کے واقعات کے پیش آچکے ہیں۔ دوسرے دن عازمین تین ستونوں پر کنکریاں مارتے ہوئے رمی جمار مکمل کریں گے ۔بعد ازاں وہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی دیں گے ۔ حج، عیدالاضحیٰ کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔ سعودی حکومت نے سیکوریٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں ۔ مقامات مقدسہ میں اس نے تقریبا ایک لاکھ باوردی سیکوریٹی ملازمین تعینات کئے ہیں تاکہ بیس لاکھ عازمین کا زندگی میں ایک مرتبہ کیاجانے والا سفر محفوظ و مامون رہے۔ سعودی حکومت کے عہدیداروں نے بتایا کہ جاریہ سال حج کے لئے 13لاکھ74ہزار206غیر ملکی عازمین سعودی عرب آئے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے مکہ اور مدینہ میں پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں ۔ ان کیمروں کی فیڈ پر دن رات نظر رکھی جارہی ہے ۔
مکہ
پی ٹی آئی
سعودی عرب نے جاریہ سال کے حج سیزن کے لئے خصوصی میٹرو ٹروین سروش شروع کی ہے جس کے ذریعہ تقریبا3لاکھ70ہزار عازمین روزانہ مکہ تا عرفات سفر کرسکیں گے اور اس سے ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی ہوگی۔ میٹرو سروس کو کل جھنڈی دکھائی گئی ۔ اس کی یومیہ گنجائش3لاکھ70مسافرین کی ہوگی ۔ المشائر المقدسہ میٹروسدرن( ایم ایم ایم ایس ایل) کے ڈائرکٹر آپریشنس حاجی محمد برہان الدین اسمعیل نے یہ بات بتائی ۔ ٹرین، عرفات 1اسٹیشن سے شروع ہوگی اور شمال کی سمت میں منیٰ میں جمرات کا رخ کریں گے ۔ وہ راستہ میں9اسٹشنوں پر رکے گی ۔ پر سر نا ایشیا برہد نے یہ بات بتائی جسے ٹرین نیٹ ورک چلانے اور دیکھ بھال کا تین سال کا ٹھیکہ دیا گیا ہے ۔ عرفات، مزدلفہ اور منیٰ کے درمیان ارتباط سے تین لاکھ ستر ہزار عازمین توقع ہے کہ18۔1کلو میٹر کی لائن پر روزانہ سفر کریں گے ۔ یہ ٹرین سروس حج سیزن کے لئے مخصوص ہے ۔ ٹرین سروس سے توقع ہے کہ54ہزار بسیں سروس سے ہٹالی جائیں گی اور ٹریفک کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔ مناسک حج کے ساتھ اسٹاپس بڑھائے اور گھٹائے جائیں گے۔ ٹرین خدمات جاریہ سال اتوار کو بند ہوجائیں گے ۔ لاکھوں عازمین بشمول1۔5لاکھ ہندوستانی کل عرفات کا سفر کریں گے جس کے ساتھ ہی حج مکمل ہوجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں