اگلے سال سے اساتذہ کو شکشا بھوشن ایوارڈ کا اعلان - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-06

اگلے سال سے اساتذہ کو شکشا بھوشن ایوارڈ کا اعلان - ممتا بنرجی

کولکاتا
ایجنسیاں
یوم اساتذہ سے قبل کی شام منعقد ایک سرکاری پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کوکہا کہ اگر اساتذہ کوعزت نہیں ملی تو مستقبل ہمیں معاف نہیں کرے گا ۔ نذرال منچ میں منعقد تقریب میں طلبا اور طالبات کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ماں بچوں کو جنم دیتی ہے لیکن اساتذہ بچوں کو تہذیب کی تعلیم دیتے ہیں ۔ در حقیقت اساتذہ ہی سماج اور تہذیب کے مبلغ ہوتے ہیں ۔ ایسے میں ہمیں اساتذہ کو مناسب عزت دینی ہی ہوگی ۔ اگر اساتذہ کی عزت و تکریم نہیں کی گئی تو آنے والا کل ہمیں معاف نہیں کرے گا۔۔ اگلے سال سے اساتذہ کو شیشو بھوشن سمان دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں بہتر کام کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ایوارڈ دیاجائے گا۔ یوم اساتذہ سے قبل کی شام تک وزیر اعلیٰ کا یہ بیان کافی اہم ترین مانا جارہا ہے کیونکہ ریاست میں اسکول اور کالجوں میں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اساتذہ جو ہر گھر میں تعلیم کی روشنی پھیلا رہے ہیں انہیں مناسب عزت نہیں ملی تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اساتذہ کو مناسب عزت دینی ہی ہوگی۔ مغربی مدنا پور کے سبنگ کالج میں طلبا تنظیموں کے تصادم میں ایک طالب علم کا قتل کردیا گیا تھا معاملے میں ٹی ایم سی پی کے تین او سی پی کے دو طلباگرفتار کئے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں شمالی دیناجپور میں واقع رائے گنج یونیورسٹی میں ایک ماہ کے دوران فائرنگ اور بم اندازی کے دو واقعات ہوچکے ہیں دونوں معاملوں میں پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کرپائی ہے ۔ سیاسی ماہرین وزیر اعلیٰ کے بیان کو کافی اہم مان رہے ہیں ۔ کہاجارہا ہے کہ حالیہ دنوں اسکول اور کالجوں میں تصادم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اس سے وزیر اعلیٰ خود بھی ناراض ہیں ۔ یوم اساتذہ سے قبل ان کا بیان اسی سلسلے میں دیکھاجانا چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کو بھی اعزاز سے نوازا۔

WB CM Mamata Banerjee announced that from next year university teachers would also be felicitated and a new award 'Siksha Bhushan' would be introduced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں