آگرہ کے شمس آباد میں اضطراب - ریاپڈ ایکشن فورس اور پی اے سی کا فلیگ مارچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-06

آگرہ کے شمس آباد میں اضطراب - ریاپڈ ایکشن فورس اور پی اے سی کا فلیگ مارچ

آگرہ
پی ٹی آئی
اتر پردیشکے تاج شہر آگرہ کے گنگا جمنی تہذیب والے شمس آباد علاقہ میں دو دن سے جاری تصادم کے بعدحالات کشیدہ لیکن پر امن ہیں ۔ ریاپد ایکشن فورس اور پی اے سی نے آج فلیگ مارچ کیا تاکہ لوگوں میں اعتماد بحال کیاجاسکے ۔ آگرہ سے صرف30کلو میٹر دور واقع اس شہر مین فرقہ وارانہ تصادم کے بعد تقریبا100افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے چھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش مودک نے بتایا کہ کل رات سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیںآیا ہے ۔ حساس علاقوں میں خفیہ محکمہ کی بھی نظر ہے ۔ احتیاطی طور پر فورس تعینات کی گئی ہے اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ احتیاطی طور پر گاؤں میں گشت بھی جارہی ہے اور لوگوں سے پرسکون رہنے کی مسلسل اپیل کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ فیس بک پر کئی قابل اعتراض تبصروں کے بعد جمعرات کو شمس آباد علاقہ میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ کل صبح ایک عبادت گاہ کا گنبد توڑنے کی کوشش کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ علاقہ میں ہنگامہ کے بعد افواہ پھیلی کہ پولیس نے کرفیو لگا دیا ہے ۔ لیکن عہدہ داروں نے واضح کیا کہ کرفیو نہیں لگایا گیا ہے ۔ صرف دفعہ144کا نفاذ کیاجارہا ہے ۔ غیر معلنہ کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔ دکان اور تجارتی مراکز بند رہے اور بچے اسکول نہیں جاسکے ۔ دوسری طرف شمس آباد میں ہوئے تشدد کے بعد تقریبا500افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے جن میں 100ایسے افراد ہیں جن پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ فساد پھیلانے کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے سنیل، وکاس، سنیتا میگھ سنگھ شہزاد، رام لال کو ایڈیشنل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ دو دن کے تشدد کو کنٹرول کرنے کے بعد کل رات پ ولیس نے بحالی امن کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مودک نے ایف ایم ریڈیو کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی طرح کی افواہ پر توجہ نہ دیں ۔ تہوار کا سیزن ہے کچھ لوگ افواہیں پھیلا کر امن و امان میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ پولیس انتظامیہ افواہیں پھیلانیو الوں کے خلاف بھی کارروائی کرے گا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پنکج کمار نے بتایا کہ سرکاری عہدہ دار شہر میں قیام کئے ہوئے ہیں ۔ فتح پور سیکری کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ چودھری بابو لال کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

RAF hold flag march after communal clash near Agra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں