ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں چار اہم نئے معاہدات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں چار اہم نئے معاہدات

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اورمتحدہ عرب امارات مین اعلی سطحی معاہدات کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے آج مواصلات کے میدان میں چار نئے اہم معاہدات، بشمول دو یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ کمپنیوں کے درمیان ان معاہدات کے وقت وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر خارجہ یو اے ای شیخ عبداللہ بن زائد النہیان بھی موجود تھے ۔ ان دونوں وزرائے خارجہ نے دو نوں ممالک کے درمیان منعقدہ جوائنٹ کمشن کے 11اجلاسوں مشترکہ صدارت کی ۔ دونوں ممالک نے سیاحت اور اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق پر دو یادداشت مفاہمت پر بھی دسٹکط کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کئی ایک معاہدات تیاری کے اگلے مرحلہ میں ہیں ۔ موجودہ حکومت کے دوران باہمی تعلقات ہیں جو اعلیٰ سطحی تبادلہ سے محسوس کئے جاسکتے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 34برسوں میں یو اے ای کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل1981ء میں ہندوستانی وزیر اعظم نے یو اے ای کا دورہ کیا تھا۔ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو حکمت عملی پر مبنی جامع شراکت داری کو نئے میدانوں میں تعاون کے زریعہ بڑھائیں گے۔ قبل ازیں وزیر فینانس ارون جیٹلی اور مملکتی وزیر کامرس و انڈسٹریز نرملا سیتا رامن نے دورہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور پائپ لائن پر تیسری اعلیٰ سطحی باہمی اجلاسوں میں شرکت کی۔ سشما سوراج نے کہا کہ نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی کے خلاف مضبوط آواز بلند کی ہے ۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پر شدت پسندی اور مذہب اور دہشت گردی میں کسی تعلق کو مسترد کردیا ہے ۔ دونوں ممالک راست طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی مخالف کرتے ہیں ۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر اقوام متحدہ میں ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع اجلاس کی تجویز پر کام کرنا چاہئے ۔ سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ حکومت نے متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو، میک ان انڈیا اختراعی پروگرام کے لئے مدعو کیا ہے۔ میک ان انڈیا کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار ہندوستان میں25شعبوں بشمول انفراسٹرکچر کے شعبہ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ کمیشن کے آخری اجلاس اپریل2012ء میں ہوا تھا ۔ اجلاس کے بعد2013ء میں ہندوستان نے ابو ظہبی میں واقع اپنے سفارت خانہ میں دفاعی شاخ کا آغاز کیا تھا جس کے ذریعہ دفاعی شعبہ میں دونوں ممالک میں تعاون کی راہیں کھلیں ۔

India, UAE sign pacts on tourism, telecom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں