غیر ملکیوں کو اماراتی کمپنی اتصالات کے حصص خریدنے کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-07

غیر ملکیوں کو اماراتی کمپنی اتصالات کے حصص خریدنے کی اجازت

ابو ظہبی
اے ایف پی
غیر ملکی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو پہلی بار متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی اتصالات کے حصص خریدنے کی اجازت15ستمبر سے دی جائے گی ۔ اتصالات ، عالم عرب کی دوسری بڑی کمپنی ہے جس کے15ممالک میں145ملین سارفین ہیں۔ سعودی ٹیلی کام عالم عرب کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔ قبل ازیں صرف ماراتی شہریوں کو کمپنی کے حصص خریدنے کے اختیارات حاصل تھے ۔ کمپنی میں متحدہ عرب امارات حکومت کی60فیصد حصہ داری ہے ۔ گزشتہ جون میں کمپنی نے غیر ملکی افراد اور سرمایہ کاروں کو کمپنی میں40فیصد حصہ داری دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ کمپنی نے بورڈ کی ایکسچینج ویب سائٹس پر ایک بیان میں کہا گیا کہ ابو ظہبی اسٹاک ایکسچینج مین اتصالات گروپ کے حصص کی تجارت منگل 15ستمبر2015سے شروع ہوگی ۔ غیر اماراتی باشندے حصص خرید سکتے ہیں ۔ بیان میں یہ خصوصی طور پر یہ ووضاحت بھی کی گئی کہ نئے ضوابط کے مطابق حصص غیر ملکی کارپوریٹ کمپنیوں اور غیر ملکی افراد، اماراتی فری زون کمپنیوں اور اماراتی انکارپورٹیڈکمپنیوں کو خریدنے کی اجازت حاصل ہوگی ۔ اتصالات کے حصص کی قیمت میں اس اطلاع کے عام ہوتے ہی5فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ جون میں جب پہلی بار یہ اطلاع عام ہوئی تو اتصالات کے حصص کی قیمت میں دو دنوں تک15فیصد کا اضافہ برقرار رہا۔

UAE's Etisalat to open shares to foreigners from Sep 15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں